کیا ہوتا ہے جب ایک مکھی کھانے پر بیٹھتی ہے؟
یہ بات ہم سب ہی جانتے ہیں کہ مکھیوں کے دانت نہیں ہوتے، یہ سونڈ جیسی دِکھنے والی ناک کے ذریعے کھانے کو اپنے اندر لیتی ہیں۔
جب مکھیاں کسی ٹھوس چیز پر بیٹھتی ہیں تو یہ اس پر اپنا ٹھوک ڈال دیتی ہیں، تاکہ کھانے کو گھلا کر سونڈ کے ذریعے بآسانی اندر لے جاسکیں۔
مکھیوں کو نہیں پتا ہوتا کہ وہ کھانےکی کونسی چیز پر بیٹھ رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے مکھیاں ہر اچھی اور گندی چیز پر بیٹھی نظر آتی ہیں۔
مکھیاں فضلہ، کچرا اور سڑے ہوئے کھانے وغیرہ جیسی گندی چیزوں پر جب بیٹھتی ہیں، تو ان چیزوں میں موجود خطرناک، نقصان دہ اور انفیکشن پھیلانے والے جراثیم مکھی پر چپک جاتے ہیں، اور جب یہ کسی کھانے کی چیز پر بیٹھتی ہیں تو ان جراثیموں کواس پر منتقل کر دیتی ہیں۔
اس طرح جب آپ یہ کھانا کھاتے ہیں تو یہ خطرناک جراثیم آپ کے جسم میں داخل ہوجاتے ہیں۔
مانا جاتا ہے کہ مکھیاں 65 سے زائد بیماریاں پھیلانے والے جراثیموں کو انسانوں تک منتقل کرتی ہیں۔ ان بیماریوں میں ٹائیفائڈ، بخار اور ٹی بی جیسی بیماریاں شامل ہوتی ہیں۔
صحت ایک انمول نعمت ہے اس لئے اپنی صحت کا خیال رکھیں اور جس چیز پر بھی مکھی بیٹھ جائے اسے کھانے سے گریز کریں۔
Comments are closed on this story.