Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

یہ 10 رنگ کے لباس آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

شائع 05 مارچ 2018 09:27am

fienae

ایک ماہر اسٹائلسٹ اور  'کلر یور اسٹائل' کتاب کی مصنف  ڈیوڈ زائلہ کے کہنا ہے کہ 'اگرچہ آپ مختلف رنگوں کے لباس پہنتے ہیں ، لیکن ہر انسان کسی مخصوص رنگ کو زیادہ ترجیح دیتا ہے جس میں اسے سکون ملتا ہے اور وہ لباس پہنتے ہوئے بھی انہی رنگ کا استعمال کرتا ہے جن سے آپ کی شخصیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔'

ماہرین کے ریویو کے بعد  برائٹ سائد کے مطابق آج ہم آپ کوبتائیں گے کہ  آپ کے لباس کا رنگ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے۔

کالے رنگ

Image result for black dress

مشہور فیشن اور اسٹائلسٹ ماہرین کیرن ہالر کا کہنا ہے کہ 'کالے رنگ کو کافی سنجیدہ سمجھا جاتا ہے۔' اور  ماہر نفسیات کی ریسرچ کے مطابق بھی  کالے رنگ کو  قوت، سنجیدگی اور ذہانت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے  یورپ کی زیادہ تر یونیورسٹی کے گریجیوشن میں کالے رنگ کے گاؤن دیے جاتے ہیں ۔

وہ لوگ جو  کالے رنگ کا لباس پہنا پسند کرتے ہیں وہ زیادہ تر بلند نظر رکھتے ہیں یا پھر وہ حساس طبعیت کے مالک ہوتے ہیں۔  ماہر نفسیات کے مطابق ایسے لوگوں میں زیادہ تر احساسات زیادہ پائیں جاتے ہیں جو بعض دفعہ اپنے احساسات چھپاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

براؤن رنگ

Image result for brown dress pakistani

دنیا کی طرح براؤن رنگ زیادہ تر  قابل اعتماد، مضبوط اور مستحکم کے معنوں  میں لیا جاتے ہے۔

وہ لوگ جو براؤن رنگ کا لباس پہننا پسند کرتے ہیں  وہ زیادہ تراعتدال پسند ہوتے ہیں جو اپنے  بڑوں کی عزت کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ہر چیز میں امن ، استحکام اور  طاقت ڈھونڈنا ان کی خاصیت میں سے ایک مانی جاتی ہے۔

نیلا  رنگ

ایک مشہورجرنلسٹ اور  ماہر نفسیات  نے لکھا کہ'انٹرویو میں نیلے رنگ کا لباس پہننا کافی  فائدہ مند ہوسکتے ہیں کیونکہ یہ رنگ سامنے والے کے نظریہ میں آپ کو  بھروسے مند بناتا ہے۔'

نیلے رنگ  کی کافی اقسام ہوتی ہیں  جن کا انتخاب زیادہ تر  مہربان،ہمدرد اور شرمیلے لوگ کرتے ہیں۔ ماہر نفسیات کے مطابق  جو لوگ زیادہ تر نیلے رنگ کا لباس پہنتے ہیں وہ  ایک اچھے والدین یا  کام کرنے والے بن سکتے ہیں۔

ہرا رنگ

Image result for green dress celebrity

سائنسدان کے مطابق ہرے رنگ کا لباس آپ کے اور آپ کے ارد گرد کے لوگوں کا مزاج بہتر  کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ہرا رنگ زیادہ تر امن کو ظاہر کرتا ہے۔

وہ لوگ جو ہرے رنگ کے لباس کا انتخاب کرتے ہیں وہ کافی خوش مزاج انسان سمجھے جاتے ہیں جنہیں لوگوں کے ارد گرد گھومنا اور  دوست بنانا اچھا لگتا ہےاور ان لوگوں کے مالی حالات بھی کافی بہتر ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ ان لوگوں کو دوسرے لوگوں کے بارے میں خیال کرتے ہوئے بھی دیکھا جاتا ہے کیونکہ ان کے دل میں دوسرے لوگوں کیلئے ایک ملائم حصہ ہمیشہ موجود ہوتا ہے۔

لال رنگ

Related image

لال رنگ  کو زیادہ تر  جذبات سے سرشار اور طاقت وار کے معنوں میں لیا جاتا ہے۔ ایک ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی کو متاثر کرنا چاہتے ہیں تو لال رنگ کا لباس پہنا کریں۔

لال رنگ کے لباس کا وہ لوگ انتخاب کرتے ہیں جن میں انرجی،  حرکت اور  جوش و خروش زیادہ پایا جاتا ہے۔ البتہ  ایک ماہرنفسیات کا کہنا ہے کہ مردوں پر عورتوں کے نسبت لال رنگ زیادہ متاثر کرتا ہے۔

وہ لوگ جو زیادہ تر لال رنگ کا لباس پہنتے ہیں انہیں  پرجوش ،  ذرا سا خودغرض اور عادی مانا جاتا ہے۔

پیلا رنگ

Image result for yellow red pakistani dress

پیلا رنگ زیادہ تر خوشی، سورج اور ہنسی کے معنوں میں لیا جاتا ہے۔ ایک مطالعہ کے مطابق پیلا رنگ دماغ کے ایک حصے میں  ایک مخصوص  کمیکل سیروٹونین کی سطح کو بڑھاتا ہے جو آپ کے مزاج کا بہتر کرنے میں مدد کرتی ہے۔

اس کے علاوہ پیلا رنگ آپ کی  توجہ کو بھی بڑھا دیتا ہے اور اسی وجہ سے زیادہ تر پیلا رنگ بل بورڈ، روڈ سائن اور اسٹریٹ لائنز میںا ستعمال کیا جاتا ہے۔

سفید رنگ

Image result for white shirt pakistani celebrity

سفید رنگ کو زیادہ تر آزادی، پاکیزگی، معصومیات اور سادگی کے معنوں میں لیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے زیادہ تر لوگ سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کرتے ہیں جب وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

سفید رنگ  زیادہ تر آزاد پسند لوگوں کو متاثر کرتا ہے جو اپنی زندگی اپنے نظریہ سے گزارنا پسند کرتے ہیں۔ زیادہ تر جو سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کرتے ہیں وہ صاف صفائی کا خاص خیال رکھتے ہیں۔

ماہر نفسیات کے مطابق سفید ایک غیر جانبدار رنگ ہے جو دوسرے رنگوں سے  مل نہیں پاتا۔

گلابی رنگ

Image result for pink dress pakistani celebrity

گلابی رنگ زیادہ تر چھیڑنے کے معنوں میں لیا جاتا ہے لیکن بعض اوقات  اس رنگ کا استعمال بچوں کے کپڑوں کیلئے بھی کیا جاتا ہے۔

ہلکا گلابی سکون پسند، گرم اور عورتوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے بعض جیل کی دیوار کا رنگ بھی گلابی ہوتا ہے تاکہ قیدی اپنا غصہ وہاں نہ نکل سکے۔

نارنجی رنگ

Image result for orange dress pakistani celebrity

نارنجی رنگ زیادہ تر پرتعیش زندگی، گرم، تخلیقی صلاحیت اور متاثر کن کے معنوں  میں لیا جاتا ہے۔ وہ لوگ جو زیادہ تر نارنجی رنگ  کا لباس پہننا پسند کرتے ہیں وہ انرجیٹک، پر امید کے قائل، خوش مزاج، تخلقی اور متاثر کن سمجھے جاتے ہیں۔

سرمئی رنگ

Image result for white shirt pakistani celebrity

اسٹائلسٹ کے مطابق سرمئی رنگ توازن  مانا جاتا ہے کیونکہ نہ ہی یہ رنگ زیادہ ڈرک ہوتا ہے اور نہ ہی ہلکا۔

وہ شخص  جو سرمئی رنگ کے کپڑے زیادہ پہنتا ہے وہ لوگوں کے سامنے اپنی شناخت کروانے کی زیادہ کوشش کرتا ہے۔

سرمئی رنگ پُر اطمینان اورذہنی پختگی کی نشانی ہے۔  اسی وجہ سے زیادہ تر شادی شدہ یا جوان لوگ  سرمئی رنگ کا لباس اور سوٹ پہنتے ہیں وہی زیادہ تر بوڑھی عورتیں سرمئی رنگ کا لباس پہنتی ہیں۔

البتہ یہ ایک غیر جانبدار رنگ ہے جس کی وجہ سے سرمئی رنگ کے لباس پہننے والے انسان کی شخصیت کا جائزہ لینا کبھی کبھار کافی مشکل ہوجاتا ہے۔

ماہر نفسیات کے مطابق ایسے لوگوں میں جذبات کی سطح کافی کم دیکھی جاتی ہے اور  وہ زیادہ تر اپنے لوگوں میں رہنا پسند کرتے ہیں۔

بشکریہ: برائٹ سائد