Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ہولی کے رنگ سے محفوظ رکھنے کیلئے علی گڑھ کی مسجد کو ڈھک دیا گیا

شائع 04 مارچ 2018 02:04pm

define

لوگ  ہولی کے تہوار کوچاہے کتنےہی  خوشی سے مناتے  ہوں یہ سب ہی جانتے ہیں کہ ماضی میں اس تہوار کو لے کر مذہبی سطح پر مسائل سامنے آئے تھے اور اسی لئے  اس سال  یو پی کے چیف منسٹر یوگی ادتنایاتھ نے   احتیاط کے پیش نظر شہر میں ہولی کا تہوار  امن سے منانے کی ہدایت کردی ۔

ہولی کا تہوار منانے کیلئے جو رنگ استعمال کیے جاتے ہیں ان سے مسجدوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے  جس کی وجہ سے علی گڑھ کی ایک صدیوں پرانی مسجد سابجی منڈی  کو کپڑوں سے ڈھک دیا گیا تھا تاکہ مسجد پر رنگ نہ لگ سکے۔

ہولی کا نام استعمال کرکے  بھارت میں  اس سے پہلے بھی ایسے جرم کیے گئے ہیں جن سے دونوں مذہب کے لوگوں میں جھگڑا اور فضاد پیدا ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے ملک کے انتظامیہ نے اس سال بڑے احتیاط اور امن سے تہوار منانے کا فیصلہ کیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق  علی گڑھ کے ایک سینئر پولیس افسر راجیش پانڈے کا کہنا تھا کہ 'مسجد کو  کپڑوں سے ڈھکا گیا ہے تاکہ  دو الگ فرقوں میں تصادم پیدا نہ ہوسکے، اس کے علاوہ آزان کے وقت میں بھی آدھے گھنٹے کی  تبدیلی کی گئی ہے۔

بشکریہ: اسکوپ شوپ