انسانوں میں پائے جانے والے 12غیرمعمولی اور عجیب خوف
فوبیا ایک ذہنی مرض ہے جو بیشتر انسانوں میں خوف کی کیفیت پیدا کرتا ہے۔ یہ خوف یا فوبیا کسی جن یا بھوت سے نہیں بلکہ مختلف چیزوں یا کسی خاص عمل سے بھی ہوسکتا ہے۔ اسکے علاوہ یہ ہر انسان میں ایک جیسا بھی نہیں ہوتا۔ کیونکہ مختلف افراد میں الگ الگ چیزوں اور خوف کی شدت میں بھی فرق ہوسکتا ہے۔
آج ہم آپ کو 13 غیر معمولی اور عجیب فوبیاز کے بارے میں بتائیں گے جو انسانوں میں پائے جاتے ہیں۔
٭ نومو فوبیا
یہ ایک ایسا عجیب فوبیا ہے جس میں انسان کو موبائل فون استعمال نہ کر پانے کا خوف ہوتا ہے۔ یعنی کسی وجہ سے اگر موبائل کے سگنلز چلے جائیں یا بیٹری ختم ہوجائے تو اس خدشے سے انسان پر خوف کی کیفیت طاری ہوجاتی ہے۔
٭ پوگونو فوبیا
اس فوبیا میں مبتلا افراد کو داڑھی یا چہرے کے بالوں سے خوف کی حد تک نفرت ہوتی ہے۔
٭ ٹرائی پو فوبیا
ٹرائی پو ٖفوبیا انسان کو مختلف قسم کے سوراخ دیکھنے کی صورت میں ہوتا ہے۔ جیسا کہ اگر کسی پھل میں کوئی سوراخ ہو یا کسی بھی جگہ، تو اسے دیکھ کر کراہیت محسوس ہونا ٹرائی پو فوبیا ہے۔
٭ ایلادوگژا فوبیا
یہ فوبیا ایک سماجی فوبیا کہلاتا ہے کیونکہ اس میں مبتلا لوگوں کو اپنے ارد گرد موجود لوگوں کی رائے یا انکی سوچ سے ڈر محسوس ہوتا ہے۔
٭ وینسٹرو فوبیا
یہ فوبیا عام طور پر مردوں میں پایا جاتا ہے۔ ایک مرد کو جہاں عورتوں میں کشش محسوس ہونی چاہیئے وہاں اس فوبیا میں ان مردوں کو خوبصورت عورتوں سے نفرت یا خوف محسوس ہوتا ہے۔
٭ سوسرا فوبیا
اس فوبیا میں مبتلا لوگوں کو سسرال یا سسرال والوں سے حد درجہ خوف محسوس ہوتا ہے۔
٭ ڈِڈاسکالینو فوبیا
یہ فوبیا بھی ہمارے ارد گرد موجود اسکول بچوں میں پایا جاتا ہے۔ تقریباً ہر دو سے پانچ فیصد بچےاس فوبیا میں مبتلا ہیں۔
٭ ڈیپنوفوبیا
یہ فوبیا ان لوگوں کو لاحق ہوتا ہے جنہیں ڈنر پارٹیز یا کسی بھی قسم کے مجمع میں جانے سے خوف آتا ہو اور وہ وہاں موجود لوگوں سے نہ ملنا چاہتے ہوں اور نہ جانا چاہتے ہوں۔
٭ فوبوفوبیا
فوبو فوبیا کسی بھی قسم کے فوبیا ہونے کا خوف ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر آپ یہ آرٹیکل کیوں پڑھ رہے ہیں کہیں آپ کو کوئی فوبیا تو نہیں، یہ سوچنا اور اس بات سے ڈرنا ایک قسم کا فوبیا ہے۔
٭ گامو فوبیا
یہ فوبیا شاید ہم سب کو ہی ہے کیونکہ اس میں مبتلا لوگوں کو شادی ہونے کا ڈر رہتا ہے۔
٭ انوپتا فوبیا
اس فوبیا کا شکار افراد اکیلے پن اور کوئی ساتھی نہ ہونے سے ڈرتے ہیں۔
٭ پانو فوبیا
وہ لوگ جنہیں ہر وقت کسی انجان شیطانی قوت کا ڈر لگا رہتا ہے وہ پانوفوبیا میں مبتلا ہوتے ہیں۔
بشکریہ : mangobaaz
Comments are closed on this story.