Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کی 13 ریاستوں میں لاگو دلچسپ وعجیب قوانین

شائع 28 فروری 2018 08:47am

4

دنیا کے تمام ممالک کے اپنے قوانین ہوتے ہیں جن پر عمل کرنا وہاں کے رہنے والوں کے لئے ضروری ہوتا ہے، اور ان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑتا ہے۔

آج ہم آپ کو دنیا کے 13 ممالک میں لاگو کچھ دلچسپ و عجیب قوانین کے بارے میں بتائیں گے۔ تاکہ وہاں جانے سے پہلے آپ کو معلوم ہو اور ان کاموں کو کرنے سے گریز کریں۔

٭ سنگا پور

سنگا پور میں آپ ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ببل گم نہیں بیچ سکتے اور نہ ہی کھا سکتے ہیں۔

٭ سوئٹزر لینڈ

یہاں آپ رات دس بجے کے بعد ٹوائلٹ فلش نہیں کر سکتے۔

٭ تھائی لینڈ

تھائی لینڈ میں پیسوں پر پاؤں رکھنا یا پاؤں کے نیچے رکھنا منع ہے۔

٭ وینس

یہاں کبوتروں کو دانہ ڈالنا ایک غیر قانونی عمل ہے۔

٭ سَمووا

اس ملک میں بیوی کی سالگرہ بھول جانا غیر قانونی ہے۔

٭ آسٹریلیا

آسٹریلیا میں صرف ایک قابل الیکٹریشن ہی لائٹ بلب تبدیل کرسکتا ہے اور کوئی نہیں۔

٭ قزاقستان

یہاں ائیر پورٹ کے گرد تصاویر لینا غیر قانونی ہے اس کے علاوہ ملٹری اور سرکاری عمارتوں کےآگے تصاویر لینا بھی منع ہے۔

٭ جمیکا

جمیکن قانون کے مطابق میرووانا اُگانا، اپنے پاس رکھنا یا استعمال کرنا غیر قانونی ہے۔

٭ فرانس

فرانس میں قانونی طور پر ڈرائیورز پر یہ لاگو ہے کہ وہ سفر کے دوران پورٹیبل سانس لینے کا آلہ اپنے ساتھ گاڑی میں رکھیں۔

٭ چین

یہاں اپنے والدین سے زیادہ عرصے تک نہ ملنا غیر قانونی ہے اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو کورٹ آپ کو نوٹس جاری کرسکتا ہے، جس میں آپ کو مہینے میں کئی مرتبہ والدین سے ملنے کا حکم دیا جائے گا۔

٭ ہوائی

ہوائی کے شہر ہونولولو میں غروبِ آفتاب کے بعد تیز آواز میں گانا منع ہے۔

٭ کولوراڈو

یہاں بارش کا پانی جمع کرنا غیر قانونی ہے، ایسا کرنے والے کسانوں اور زمینداروں کو سزا دی جاتی ہے۔

٭ بھارت

بھارت کے کچھ علاقوں میں اگر کسی آدمی پر قرضہ ہو تو وہ اس کے بدلے اپنی بیوی کو گروی رکھ سکتا ہے جب تک رقم کی ادئیگی نہ ہوجائے۔

بشکریہ : Futusion