Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

دنیا کے کسی بھی مذہب کو نہ ماننے والے 8 بولی وڈ اداکار

شائع 22 فروری 2018 11:40am

main1

اس دنیا میں موجود تقریباً تمام ہی افراد کسی نہ کسی مذہب کی پاسداری کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ان بولی وڈ اداکاروں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو کسی بھی مذہب کو نہیں مانتے۔

یہ بھی پڑھیں: پارٹنرز کے ہاتھوں جنسی اور دماغی طور پر ہراساں ہونے والی 9 اداکارائیں

ذیل میں ان بھارتی اداکار اور اداکاراؤں کا ذکر کیا جارہا ہے جو دنیا کے نہ کسی مذہب کو مانتے ہیں اور نہ ہی خدا کی ذات پر یقین رکھتے ہیں۔

فرحان اختر

Image result for farhan akhtar

بولی وڈ اداکار فرحان اختر کو ملٹی ٹیلنٹڈ اداکار کہا جاتا ہے، وہ نہ صرف ایک اداکار ہیں بلکہ گلوکار، ہدایتکار، اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر بھی ہیں۔ وہ لادین ہیں اور کسی مذہب کو نہیں مانتے۔

جاوید اختر

Image result for javed akhtar

فرحان اختر کے والد جاوید اختر بھی انہی کی طرح لادین ہیں، وہ بھی دنیا کے کسی مذہب کو نہیں مانتے۔

زویا اختر

Image result for zoya akhtar

فرحان اختر کی بہن اور جاوید اختر کی بیٹی زویا اختر بھی اپنے والد اور بھائی کی طرح دنیا کے کسی مذہب کی پاسداری نہیں کرتیں۔

جان ابراہم

Image result for john abraham

محض 4 سال کی عمر میں جان ابراہم کو ان کے والد نے مشورہ دیا کہ اگر تم اچھے انسان بننا چاہتے ہو تو کسی بھی مذہب کی عبادت گاہ نہیں جانا۔ جان کے والد کا یہ کہنا تھا اور انہوں نے دنیا کے ہر مذہب سے قطع تعلق کرلیا۔

کمال ہاسن

Image result for kamal haasan

کمال ہاسن بولی وڈ کے وہ اداکار ہیں جو فلم انڈسٹری کو اپنا مذہب مانتے ہیں۔ وہ بھی ایک لادین شخص ہیں اور دنیا کے کسی مذہب اور افکار کو نہیں مانتے۔

راجیو کھانڈیلوال

Image result for rajeev khandelwal

راجیو کسی بھی مذہب کی نہ تو عبادت گاہ جاتے ہیں اور نہ ہی کسی مذہب کو مانتے ہیں۔ یہ چھوٹے پردے کے اداکار بھی دنیا کے کسی مذہب کو نہیں مانتے۔

راہول بوز

Image result for rajeev khandelwal

راہول بوز دنیا کے ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن وہ خود دنیا کے کسی مذہب اور خدا کو نہیں مانتے۔

رجت کپور

 

Image result for rajat kapoor height

رجت کپور نے ایک بیان میں کہا کہ 'خدا کا تصور صرف انسان کی جانب سے بنائی ہوئی ایک چیز ہے جبکہ حقیقت سے اس چیز کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ رجت بھی دنیا کے کسی مذہب کو نہیں مانتے۔

Thanks to viral.laughingcolours