Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

تعلیم کی فروغ کیلئے استانی کا زبردست اقدام

شائع 21 فروری 2018 04:45pm

cover

سخاوت کا مظاہرہ  کرتے ہوئے تامل نادو سے تعلق رکھنے والی پچیاسی سالہ ریٹائر ہیڈ مسٹرس ،کے پونمانی دیوی نے  4 کروڑ روپے کی زمین  ایک گورنمنٹ کالج بنانے کیلئے عطیہ کردی۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ،انہوں نے1964 میں ایک گورنمنٹ اسکول میں اپنا کیریئر  بطور استانی شروع کیا تھااور 32 سال وہی بچوں کو تعلیم دیتی رہی، جس کے بعد 1996 میں وہ بطور اسکول  کی ہیڈماسٹری ریٹائر ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے زمین عطیہ کرکے پہلی بار بچوں کی تعلیم اور انسانیت کیلئے قدم نہیں  آٹھایا بلکہ اس سے پہلے بھی وہ ایسے کام کرچکی ہیں جو ہمیں سخاوت کا سبق دیتی ہیں۔

سال 2006 میں انہوں  اسکول میں لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے ہوسٹل بنائے اس کے علاوہ 2015 میں انہوں نے 2 لاکھ روپیوں کا عطیہ دے کراسی اسکول کے اندر  لڑکیوں کیلئے کالج بھی بنوایا۔

جب ان سے اس متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے مسکرا کر صرف اتنا کہہ دیا کہ'جب تک میں زندہ ہوں میں لوگوں کیلئے اچھا کام کرنا چاہتی ہوں۔'

بشکریہ:اسکوپ شوپ