Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

شوہرکا بیوی کو شوارما دلانے سے انکار خاتون نے طلاق دے دی

شائع 21 فروری 2018 12:46pm

Her husband accused her of trying to exploit his wealth (Photo: AFP)

گزشتہ چند سالوں سے پوری دنیا میں شوارما  لوگوں میں آہستہ آہستہ مقبول ہوتا جارہا ہے، جہاں لوگوں کو کھانے سے محبت ہے وہی کیا آپ کبھی یہ تصور کرسکتے ہیں کہ لوگ  کھانے  کیلئے  رشتے توڑ سکتے ہیں؟ اور خاص طور پر شوارمےکیلئے۔

مصر کی ایک خواتین نے  اپنے شوہر کو طلاق دے دی جب شوہر نے اسے شوارما کھلانے سے انکار کردیا۔ رپورٹ کے مطابق  دونوں کی شادی 40 دن پہلے ہی ہوئی تھی ۔

کپل کی شادی والدین کی مرضی سے ہوئی تھی جس کے بعد سے خاتون کو اپنے شوہر  سے بےشمار  شکایتیں تھیں  اور شوارمہ والے حدثے کے بعد دونوں کی طلاق ہوگئی۔

شوہر نے بیوی پر یہ الزام لگایا کہ وہ اس کی مالی حالت کو بگاڑنا چاہ رہی تھی کیونکہ شوہر نے پہلے اپنی بیوی کو جوس لے کر دیا ،اس کے باوجود بیوی نے شوارمہ کا مطالبہ کیا۔

 شوہر نے اپنی بیوی سے شادی کے پہلے ہفتہ  یہ کہا کہ اسےباہر جانا اچھا نہیں لگتا کیونکہ باہر وقت گزارنے سے پیسے ظائع ہوتے ہیں۔

بشکریہ:deccan chronicle