Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم 'ہچکی' میں رانی مکھرجی کا انوکھا اقدام

شائع 21 فروری 2018 11:16am

16

حال ہی میں نئی آنے والی فلم 'ہچکی' کا ٹائیٹل ٹریک ریلیز کیا گیا ہے، جس میں رانی مکھرجی سماج میں پائے جانے والے تفرقات کے خلاف کھڑی دکھائی دیں۔ یہ گانا رانی کے سابقہ اسکول مانیکجی کوپر ممبئی میں لانچ کیا گیا۔ اس کی گلوکارہ ہرشدیپ کور ہیں۔

اس گانے کی ویڈیو میں رانی مکھرجی ایک اسکول ٹیچر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں، جو ایک اعصابی بیماری 'ٹیوریٹ سنڈروم' میں مبتلا ہے۔ اس گانے میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ زندگی کی حقیقتوں سے مایوس نہیں ہونا چاہیئے پھر چاہے وہ کتنی ہی تلخ کیوں نہ ہوں۔

https://youtu.be/Ka8QsMQY4go

 بھلے ہی ہچکی آپ کی آواز کو ایک لمحہ کے لئے روک دیتی ہے، لیکن اسے اپنی زندگی کے مقاصد کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دینا چاہیئے۔

بشکریہ : images