Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایلومینیم فوائل دانتوں پر لپیٹیں اور پھر کمال دیکھیں۔۔۔

شائع 21 فروری 2018 05:11am

Untitled-1

دانتوں میں سفیدی لانے کے لئے اکثر لوگ وائٹننگ ٹریٹمنٹ کرواتے ہیں جو بہت مہنگا ہوتا ہے۔ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ وائٹننگ ٹریٹمنٹ کے نتائج ویسے نہیں ہوتے جیسا کہ ہم امید کر رہے ہوتے ہیں۔

آج کل مارکیٹ میں بہت سے ٹوتھ پیسٹ بھی دستیاب ہیں جو یہ دعویٰ کرتے ہیں وہ دانتوں کو سفید بناتے ہیں پر ان ٹوٹھ پیسٹس میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو ہمارے دانتوں کی اوپری پرت اِنیمل کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو دانتوں کی صفائی کا ایک ایسا قدرتی طریقہ بتائیں گے جو آپ کے دانتوں کو شیشے جیسا چمکدار بنا دے گا۔

تھوڑا سا بیکنگ سوڈا اور ٹوتھ پیسٹ لیں، پھر ان دونوں کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب ایلومینیم فوائل لیں اور ٹوتھ پیسٹ کو اس پر اچھی طرح لگائیں اور دانتوں کر گرد لپیٹ لیں۔

اس ٹوتھ پیسٹ کو ایک گھنٹے تک دانتوں پر لگا رہنے دیں اور پھر پانی سے دانتوں کو صاف کرلیں۔ بہترین نتائج کے لئے وائٹننگ کے اس طریقے کو ہفتے میں دو بار استعمال کریں۔

یہ طریقہ آپ کے دانتوں کو موتیوں جیسا سفید بنا دے گا، اور نتیجہ دیکھ کر آپ خود بھی حیران رہ جائیں گے۔

ڈینٹسٹ کا کہنا ہے کہ مختلف وائیٹننگ ٹریٹمنٹس ہمارے دانتوں کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں کیونکہ یہ اِنیمل پر اثر انداز ہوتے ہیں، لیکن وائیٹننگ کا یہ طریقہ دانتوں کو نقصان نہیں پہنچاتا۔

بشکریہ : hangover