Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

دانت صاف کرنے سے پہلے برش گیلا کرنا چاہئیے یا نہیں؟

شائع 20 فروری 2018 07:41am

Untitled-1

دانت صاف کرنے سے پہلے برش کو گیلا کرنا چاہئیے یا نہیں؟ شاید آُپ کیلئے یہ سوال کوئی معنی نہ رکھتا ہو، لیکن حال ہی میں ٹویٹر پر اس سوال کو لے کر بہت بحث ہوئی ہے۔

ایک خاتون نے ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں اس حوالےسے سوال کیا۔ جس کے بعد جوابات کی لائن لگ گئی۔

Query: Twitter user @envyteeee took to the micro-blogging site to ask whether she should wet her toothbrush before or after applying toothpaste and her request has led to a huge debate

کچھ نے کہا کہ ٹوتھ پیسٹ لگانے سے پہلے برش کو گیلا کرتے ہیں جبکہ کچھ اسے خشک حالت میں ہی ٹوتھ پیسٹ لگا کر استعمال کرتے ہیں۔

لیکن درست طریقہ کیا ہے؟ مختلف لوگوں نے اس پر مختلف رائے دی ہے۔

Soft touch: While another shared that he preferred to wet the bristles to soften them up and make brushing more comfortable 

Alternative: While another tweeted his unconventional method of placing the toothpaste directly onto his tongue 

 ڈیلی میل کے مطابق ٹوتھ برش کمپنی کوئپ کی کمیونٹی ڈینٹل مینیجر ڈاکٹر مٹالی ہاریا والہ نے برش کو پہلے گیلا کرنے کے طریقہ کا درست قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے اپنے ٹوتھ برش کو گیلا کرلیں تاکہ اس کے ریشے نرم ہو جائیں اور دانتوں یا مسوڑھوں کو خراش سے محفوظ رکھ سکیں۔

پہلے برش کو گیلا کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے ٹوتھ پیسٹ ریشوں پر چپک جاتا ہے اور استعمال کرتے وقت نیچے نہیں گرتا۔

مٹر کے دانے کے برابر پیسٹ لگا کر اسے ایک بار پھر گیلا کر لیا جائے۔ اسے دوسری بار گیلا کرنے سے اس کی حل پذیری بڑھ جاتی ہے اور یہ مزید موثر انداز میں کام کرتا ہے۔

کوئپ کمپنی کے بانی سمن اینیور اور ڈینٹسٹ مارک برہینے نے بتایا کہ پانی اور ٹوتھ پیسٹ کو مکس کر کے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ کیونکہ اس سے ٹوتھ پیسٹ کی اثر پذیری کم ہو جاتی ہے۔

سب جانتے ہیں کہ برش کرنے کے بعد منہ کو دھونا فائدہ مند ہے۔ اینٹی کیویٹی ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتے وقت احتیاط کرنی چاہیے بلکہ بہتر ہے کہ اسے دانتوں پر لگانے کے بعد چند منٹ کے لیے چھوڑ دیا جائے اور بعد میں ماؤتھ واش کا بھی استعمال کیا جائے۔