Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملتان سلطان کے ہر رن بنانے اور آؤٹ کرنے پر درخت لگائے جائینگے

شائع 19 فروری 2018 05:50pm

multan

ایچ بی ایل، پی ایس ایل کے میچز میں ملتان سلطان کی ٹیم کی جانب سے ہر رن بنانے اور کھلاڑی کو آؤٹ کرنے پر ملتان میں فروٹ کے پودے لگائے جائیں گے۔

محمد علی سعید فائونڈیشن جو ملتان شہر اور دیہی علاقوں میں میڈیکل کیمپوں کے انعقاد ،آلودگی کے خاتمے اور دیگر فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہے۔

ملتان کی یونیورسٹیوں کے ساتھ فروٹ کے پودے لگانے کیلئے ایک ایم او یوپر دستخط کیے ہیں۔ اس سلسلے میں ملتان سلطان کے جنرل مینیجر کرکٹ آپریشن حیدر اظہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کے شہریوں کو اپنی ٹیم سے بہت محبت ہے اور وہ دعاگو ہیں کہ ملتان سلطان کی ٹیم فائنل میں کامیابی حاصل کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کی حوصلہ افزائی شہر کو سرسبز و شاداب اور آلودگی کے خاتمے کیلئے فروٹ کے درخت معاون ثابت ہوں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ فٹبال، ہاکی کے مقابلے میں پاکستانی عوام کا کرکٹ سے بے پناہ لگاؤ ہے اور پی ایس ایل کے سلسلے میں ملتان سمیت ملک بھر میں گہما گہمی ہے۔

ملتان کے عوام ٹیم کو کرکٹ کا حقیقی سلطان دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ دعاگو ہیں کہ ٹیم تمام میچز میں بھاری مارجن سے کامیابی سے ہمکنار ہو۔