صرف خواتین کیلئے بنایا گیا دلچسپ جزیرہ
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ صرف مرد ہی کھلی ہوا میں سانس لے سکتے ہیں اور جب دل چاہے کہی بھی جاسکتے ہیں تو آپ غلط ہیں۔ یہ حق مرد اور خواتین دونوں کو ہے اور آج ہم تمام خواتین کیلئے ایک دلچسپ خبر لائے ہیں۔
زندگی میں ایسے بہت سے مرحلے آتے ہیں جب انسان اپنے ساتھی سے دور کچھ وقت اکیلے گزارنا چاہتے ہیں ، اپنے راشتوں کو تھوڑا فیصلہ دے کر اپنے بارے میں سوچنے کا دل سب کا چاہتا ہے۔
بلکل اسی طرح خواتین کیلئے فن لینڈ میں ایک ایسا جزیرہ بنایا گیا ہے جہاں صرف خواتین ہی داخل ہوسکتی ہیں۔ 'سوپر شی' کے نام سے مشہور اس جزیرہ کی مالک ایک بزنس گرل کرسٹینا روتھ ہے جن کا مقصد یہ ہے کہ اس جزیرہ کی مدد سے وہ دنیا کی تمام آزاد خواتین کو یہاں جمع کرسکیں۔
جزیرہ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں مرد کا داخلہ ممنوع ہے۔ 'سوپر شی' ایک ایسا جزیرہ ہے جہاں ہر عمر کی خواتین اپنی فٹنس ، خوراک اور صحت مندگی کا خیال رکھ سکتی ہیں۔
جزیرے کی مالک روتھ نے نیو یارک پوسٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں مردوں سے نفرت نہیں بلکہ انہوں نے یہ جزیرہ اس لیے بنایا ہے تاکہ عورتیں اپنے بارے میں سوچ سکےاور اپنے آپ کو وہ وقت دے سکیں۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوپر شی جزیرے کے سو سے زائد ممبرز ہیں جبکہ اس جزیرے میں 5 دن رہنے کی فیس 3ہزار سے 6 ہزار روپے ڈالر ہے۔
اس جزیرے میں چار کمرے جس میں 10 خواتین آرام سے رہ سکتی ہیں،اس کے علاوہ جزیرے میں خواتین کیلئے دوسری سہولیات بھی موجود ہیں۔
ڈی سن کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے فن لینڈ میں مقام اس جزیرے کی ریزرویشن شروع ہوجائیں گی۔
Comments are closed on this story.