ایبٹ آباد مقامی اداکارہ نور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
ایبٹ آباد:مقامی اداکارہ نور کو مبینہ طور پر ان کے سابق شوہر شازی خان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایبٹ آباد میں مسلح شخص نے مقامی اداکارہ نور کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں نور شدید زخمی ہوگئیں۔
جب فنکارہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تو وہ ذخم برداشت نہ کرنے کی وجہ سے وہیں دم توڑ گئیں۔
نور بی بی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کے سابق شوہر شازی خان نے آج صبح گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے باعث ان کی بیٹی ہلاک ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق فنکارہ کو سابق شوہر شازی خان نے کچھ عرصہ قبل طلاق دی تھی۔ واقعے کا مقدمہ نوربی بی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا ہےجبکہ ملزم کی تلاش کے لیے پولیس چھاپے مارنے میں مصروف۔
Comments are closed on this story.