Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

گھر میں زیر ِاستعمال ان کمیکلز کا نقصان سگریٹ سے بھی زیادہ

شائع 17 فروری 2018 01:24pm

chemical

ایک نئے مطالعہ سے یہ پتا لگا ہے کہ   سگریٹ  کے ایک پیکٹ سے نسبت روزانہ استعمال کیے جانے والے صفائی کے اسپرے پھیپھڑوں کی صحت  کیلئے زیادہ نقصان دہ ہے۔

نئی تحقیق یہ دعوی کرتی ہے کہ  گھر صاف کرنے والے عمل میں پھیپھڑوں کی صحت کو زیادہ نقصان پہنچتا ہے جو کہ  20 سال روزانہ 20 سگریٹ پینے کے نقصان کے برابر ہے۔

اس تحقیق کے مطابق ، صاف کرنے والے کمیکلز  کو جب انسان سونگتا ہے  تو اس میں اسٹھما(سانس کی بیماری) کا خطرہ 43 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عمل سے ہوا کی نالی  کو نقصان پہنچتا ہے جس کی وجہ سے  پھیپھڑوں  کی بیماری پیدا ہوتی ہے  اور زیادہ تر اس کا نشانہ  پروفیشنل صفائی کرنے والے یا عورتیں بنتی ہیں۔ جبکہ دوسری طرف مرد  اس عمل سے محفوظ رہتے ہیں۔

ایک محققین کا کہنا تھا کہ صفائی کرنے والے ان کمیکلز کا استعمال غیر ضروری ہے   اور صفائی کیلئے انسان کپڑے اور صاف پانی کا استعمال بھی کرسکتا ہے۔ جبکہ برطانیہ سے ڈاکٹر سامنتھا والکر کا کہنا ہے کہ 'ان صفائی کرنے والی مصنوعات کا گہرہ تعلق  دوررس تک ہونے والے پھیپھڑوں کی بیماری سے ہے۔

بشکریہ: deccanchronicle