Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی سینیٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کا امیگریشن بل مسترد کردیا

اپ ڈیٹ 16 فروری 2018 07:24am
فائل فوٹو فائل فوٹو

واشنگٹن :امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امیگریشن بل مسترد کردیا۔

امریکا میں مقیم بیس لاکھ سے زائد تارکین وطن کے مستقبل کا فیصلہ نہ ہوسکا ،امریکی سینیٹ نے 2پارٹیوں کے اصلاحتی  امیگریشن بل کو مسترد کردیا۔

امیگریشن بل سینیٹ میں پیش ہوا تو واضح اکثریت حاصل نہ کرسکا،بل کے حق میں 39جبکہ مخالفت میں 60ووٹ آئے۔

بل کی منظوری کا مقصد امریکا میں مقیم لاکھوں تارکین وطن کو بے دخلی سے بچانا اورسرحدی سیکیورٹی کو بڑھانا تھا۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے بھی بل کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی ،جس کے چند گھنٹے بعد ہی ایوان سے بل مسترد ہوگیا۔