سلمان خان نے باآسانی عامر خان کو باکس آفس میں شکست دے دی
نیو دہلی: سلمان اور کترینہ کیف کی فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' نے عامر خان کی بلاک بسٹر فلم 'پی کے' کوباکس آفس کے مقابلے میں پیچھے چھوڑ دیا ۔ جی ہاں! فلم 'ایک تھا ٹائیگر' کا دوسرا سیکول شروع سے ہی فلم بین میں کافی مقبول رہا۔
جہاں فلم بین نے فلم کو بےحد پسند کیا وہیں اس فلم نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس میں ڈھوم مچا دی اور اب دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم'ٹائیگر زندہ ہے' نے حال ہی میں عامر خان کی فلم'پی کے' کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بھارتی فلم کے معروف تجزیہ کار رمیش بلا نے اس کا زکر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر باکس آفس میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلموں کی فہرست پیش کی ہے جس میں ہم ٹائیگر زندہ ہے کو تیسرے جبکہ پی کےکو چوتھے نمبر پر دیکھ سکتے ہیں۔
. @BeingSalmanKhan 's #TigerZindaHai has moved into Top 3 All-Time NBOC/Nett Hindi Movies..
1. #Baahubali2
2. #Dangal
4. #PK
— Ramesh Bala (@rameshlaus) February 15, 2018
فلم'ٹائیگر زندہ ہے' شروع کے سات ہفتوں میں ہی 339کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے جس کے بعد اس نے پی کے کا ریکار ڈ تور دیا۔
اسی کے ساتھ آپ کو بتاتے چلے کہ سلمان خان کی یہ فلم شروع کے 10 دنوں میں ہی 250 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی تھیں جس کی وجہ سے وہ باہو بلی کے بعد 10 دن میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی دوسری فلم بن چکی ہے۔
Comments are closed on this story.