سونے کے اِن طریقوں سے جسم کی مختلف تکالیف سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے
کمر کا درد کبھی کبھی آپ کو پوری پوری رات جگا کر رکھتا ہے جو کہ آپ کی صحت کیلئے بھی کافی نقصان دہ ہوسکتا ہے البتہ آپ رات میں کس حالت میں سوتے ہیں یہ ضرور اہمیت رکھتا ہے۔
ڈیلی میل کے مطابق رات میں سونے کی مختلف پوزیشن سے آپ جسم کےدرد کو ختم کرسکتے ہیں۔
ہم ضرور جسم کے درجہ زیل مختلف تکالیف سے گزرتے ہوں گے جنہیں سوتے وقت ان طریقوں سے ختم کیا جاسکتا ہے۔
ایسڈ ریفلاکس(سینے کی جلن)
سوتے وقت اپنے بازوں کو اپنے سامنے رکھے اور سیدھے منہ سوجائیں ۔ سونے کی اس حالت سے سینے کی جلن جیسی تکلیف سے آرام ملتا ہے۔
کمر کا درد
اس حالت میں آپ ڈائیں یا بائیں جس کروٹ میں سونا چاہتے ہیں سو سکتے ہیں لیکن اپنے گھٹنوں کو تھوڑا موڑ کر سوئے اور اپنے بازوں کو اپنے سامنے رکھیں۔
بند ناک
بند ناک کی حالت میں الٹا کبھی نہ سوئے، کسی بھی ایک کروٹ کا انتخاب کریں اور اپنے سر کو اونچائی دینے کیلئے تکیوں کا استعمال کریں جس کی مدد سے آپ کا ناک آسانی سے کھل سکتا ہے۔
گردن کا درد
اس حالت میں پیٹ الٹا کر کے سوئے تاکہ آپ کی گردن سیدھی رہ سکے۔ احتیاط کریں کے اسے تکیہ کا انتخاب کریں جس سے آپ کی گردن زیادہ سے زیادہ سیدھی رہ سکے۔
Comments are closed on this story.