گیند سے کھیلنا آپ کے بچوں کی ہڈیوں کیلئے فائدہ مند ہے
لندن: نئی تحقیق کے مطابق اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچوں کی ہڈیاں مضبوط بنے تو انہیں گیند سے کھیلے جانے والی گیمز سے متاثر کریں یا انہیں ایسی گیمز کھلانے پر راضی کریں جن سے ان کی ہڈیوں کی ٹریننگ ہوسکے۔
محققین کے مطابق آٹھ سے دس سال کے بچوں کی ہڈیاں اور جسمانی طاقت بال کی گیمز کھیلنے سے بڑھتی ہیں۔ مطالعے کے لکھاری پروفیسر پیٹر کرسٹرپ کا کہنا ہے کہ'ہماری تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ اسکول میں روزانہ کروائی جانے والی ورزش سے آٹھ سے دس سال کے بچوں کی ہڈیوں پر مثبت اثرات پیدا ہوتے ہیں'
بریٹیش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں پبلش کی گئی اس ریسرچ کیلئے ایک سال تک 295 بچوں کی ہڈیوں جائزہ لیا گیا۔ جس کے نتیجے میں یہ دیکھا گیا کہ بال کی گیمز کھیلنے والے بچوں میں عام بچوں کے نسبت جسمانی طاقت اور ہڈیاں10 فیصدمضبوط ہوئی جبکہ توازن کی صلاحیت 15 فیصدزیادہ دیکھی گئی۔
اس ریسرچ سے یہ ثابت ہوا کہ اسکول میں کروائی جانے والی ورزشیں اور سرگرمیاں ایک بچے کیلئے بےحد فائدہ مند ہے جس کی مدد سے وہ آنے والی ہڈیوں کی بیماری سے محفوظ رہ سکتا ہے۔
Comments are closed on this story.