Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں میڈیکل ہیلی کاپٹر حادثہ، تین افراد ہلاک

شائع 11 فروری 2018 06:25am
-USA Today -USA Today

ایریزونا: امریکی ریاست ایریزونا کے گرینڈ نیشنل پارک میں ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار ہوگیا ۔ تین افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوروکاپٹر ای سی ون تھرٹی معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک گرگیا۔

ایوی ایشن حکام   کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سات افراد سوار تھے،جن میں سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔

حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔