Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

واٹس ایپ کی نئی سروس کے استعمال سے اب آپ پیسے بھیج سکتے ہیں

شائع 09 فروری 2018 02:01pm
سائنس
 File Photo File Photo

اپریل 2017 میں واٹس ایپ  کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ پیسے بھیجنے والی ایسی سروس پر کام کررہے ہیں جس کا تعارف بھارت میں کیا جائے گا جہاں اس کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔

آخرکار ایک سال بعد  کمپنی نے 'واٹس ایپ پے منٹس' سروس تعارف کروادی ہے جس کا استعمال کرکے صارفین واٹس ایپ  کے زریعے ایک افراد سے دوسرے افراد تک پیسے بھیج سکتے ہیں۔ یہ سروس   فلحال صرف بھارت کے صارفین کیلئے موجود ہے اور واضح رہے کہ اسے استعمال کرنے کیلئے واٹس ایپ کا بیٹا ورژن ہونا ضروری ہے۔

کمپنی نے یہ سروس ان لوگوں کیلئے متعارف کروائی ہے جو زیادہ تر اپنے گھروالوں کو پیسے بھجواتے ہیں۔

وہ صارفین جو اس سروس کا استعمال کررہے ہوں گے ان کے پاس  واٹس ایپ سیٹنگ مانیو میں پے منٹ کے  فیچر دکھائی دے رہا ہوں گا۔

اس سروس کو استعمال کرنے کیلئے صارفین کو سب سے پہلے اپنے نمبر پر اس فیچر کو آن کرنا ہوگا اور  میسج کے زریعےاپنے بینک کا انتخاب کرنا ہوگا جس کے بعد واٹس ایپ پے منٹ کا اوپشن آپ کے سامنے نمودار ہو گا۔

 

بشکریہ: اسکوپ شوپ