امیتابھ بچن اور رشی کپور 27 سال بعد ایک بار پھر ساتھ
اتنا وقت انتظار کرنے کے بعد بولی وڈ کی دنیا میں ایک اور بار تاریخ لکھی جارہی ہے کیونکہ 27سال بعد امیتابھ بچن اور رشی کپور ایک ساتھ فلم میں کام کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ جی ہاں! بڑے پردے پر دونوں میگا اسٹارز کو ایک ساتھ فلم'102 ناٹ آؤٹ'پر دیکھا جائے گا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم'او مائے گوڈ' کے ہدایت کار ہی اس فلم کو ڈائریکٹ کریں گے۔
حال ہی میں دونوں اسٹارز کی اس نئی فلم کا ٹیزر ریلیز کیا گیا ہے۔ ٹیزر میں یہ دیکھا جاکستا ہے کہ فلم کی کہانی باپ اور بیٹے کے رشتہ پر مبنی ہے۔البتہ امیتابھ بچن فلم میں رشی کپور کے والد کا کردار نبھا رہے ہیں۔ جی ہاں! فلم میں امیتابھ کی عمر 102 سال ہے جبکہ رشی کپور کی عمر 75 سال ہے۔
فلم کے ٹیزر سے معلوم ہوسکتا ہے کہ فلم کامیڈی سے بھرپور ہوگی جس میں باپ اور بیٹے کے رشتہ کو خوبصورتی سے دکھایا جائے گا۔
فلم سے پرجوش رشی کپور نے بھی امیتابھ کے ساتھ ایک تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی۔
https://t.co/vNpz0BMZTS And here is the first look Teaser of our film “102 Not Out” pic.twitter.com/dPuQDNhmfo
— Rishi Kapoor (@chintskap) February 9, 2018
واضح رہے کہ دونوں اسٹارز کی یہ نئی فلم رواں سال مئی4 کو ریلیز کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.