Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

جاوید میانداد نے ویرات کوہلی کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیا

شائع 08 فروری 2018 03:59pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کرکٹ کی دنیا میں ہر کرکٹر کا اپنی رائے ہوتی ہے اور وہ ہر موقع پر ایسے کرکٹرز کے بارے میں اپنی رائے دیتے ہیں جو بعد میں جاکر ایک خبر بن جاتی ہے۔ بلکل اسی طرح حال ہی میں پاکستانی لیجنڈ  جاوید میانداد نے بھارت کے ایک کرکٹر کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیا ہے۔

جی ہاں! اور یہ بھارتی کھلاڑی کوئی عام بلے باز نہیں بلکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں جب پاکستانی رپورٹر نے جاوید میانداد سے  ویرات کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ'ویرات کی بیٹنگ کرنے کی صلاحیت اتنی اچھی ہے جس کی وجہ سے وہ ہر میچ میں اچھا اسکور کرلیتے ہیں۔ اگر ایک کرکٹر اچھا ہے لیکن اس کی کھیلنے کی صلاحیت اتنی اچھی نہیں تو وہ کبھی کبھار زیادہ اسکور کرسکتا ہے لیکن ویرات ہمیشہ اچھا اسکور کرتے ہیں۔'

اپنے جملے کو مکمل کرتے ہوئے پاکستانی لیجنڈ نے کہا کہ'کوہلی جینیئس ہے اور وہ دنیا کے بہترین بلے باز بھی ہیں۔'

واضح رہے کہ جاوید میانداد وہ پہلے پاکستانی کھلاڑی نہیں جو ویرات کو ایک اچھا بلے باز سمجھتے ہیں بلکہ اس کے علاوہ بہت سے دوسرے پاکستانی کرکٹر بھی اس بات کو تسلیم کرچکے ہیں۔

حال ہی میں سوتھ افریقہ کے ساتھ کھیلئے جانے والے ون ڈے میں بھارت کی ٹیم سے ویرات نے 160 رنز اسکور کیے جس کی وجہ سے بھارت کو6ون ڈے میچ کی سیریز میں 3 صفر سے برتری حاصل ہوچکی ہے۔

بشکریہ: اسکوپ شوپ