زینب کے قاتل کو جیل یا سرعام پھانسی؟، اسلامی نظریاتی کونسل نے فیصلہ سنا دیا

شائع 08 فروری 2018 12:08pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

زینب کے قاتل عمران کو سرعام پھانسی دی جائے یا نہیں شریعت کی روح سے اس معاملے کا جائزہ لینے کیلئے جمعرات کو اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد معاملہ حکومت اور عدالت پر چھوڑ دیا، کونسل کا کہنا تھا کہ شریعت جیل یا سر عام سزا پر پابندی عائد نہیں کرتی۔ شق نمبر 10 میں سزا کا اختیار حکومت اور جج کو دیا جا چکا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے ملزم عمران کو سزا جلد از جلد اور اس کی تشہیر پر بھی زور دیا۔ ساتھ ہی مجرم کا میڈیا ٹرائل نہ کرنے کی بھی تاکید کی۔

اسلامی نظریاتی کونسل میں ویلنٹائن ڈے کا موضوع بھی زیر بحث رہا جس پر واضح موقف اختیار کرتے ہوئے ویلنٹائن ڈے کو غیر اسلامی و غیر اخلاقی دن قرار دیا گیا