رنویر سنگھ نے بولی وڈ کی دنیا میں ایک نیا ریکارڈ بنالیا
ممبئی: سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'پدماوت'رنویر سنگھ کیلئے بےحد معنی رکھتی ہے۔ پدماوت جس میں اداکار نے علاؤدین خلجی کا کردار نبھایا وہ اب تک باکس آفس پر 200 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے اور یہی نہیں بلکہ فلم کوپوری دنیا میں بھی پسند کیا جارہاہے۔
اگرچہ دپیکا پدوکون اور شاہد کپور فلم میں مرکزی کردار نبھارہے تھے لیکن رنویر سنگھ کا کردارخلجی دونوں پر حاوی رہا۔ ان کے انداز اور ان کی بہترین کارگردگی کو فلم بین نے سب سے زیادہ پسند کیا ۔
لیکن واضح رہے کہ خلجی کا کردار نبھانا کوئی آسان عمل نہیں تھا۔ اداکار نے خلجی جیسے مشکل کردار میں ڈھلنے کیلئے کافی محنت کی جس کی خبریں ہم فلم ریلیز ہونے سے پہلے بھی سن چکے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ رنویر سنگھ بولی وڈ کی دنیا میں پہلے نوجوان اداکار بن چکے ہیں جن کی فلم 200 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔ جی ہاں! فلم پدماوت کے ساتھ وہ پہلے اداکار ہیں جنہوں نے اب تک کے تمام نوجوان اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بھارت کی فلم انڈسٹری پر نظر رکھنے والے رامیش بلا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 'صرف 32 سال کی عمر میں رنویر وہ پہلے نوجوان اداکار بن چکے ہیں جن کی فلم 200 کروڑ روپے سے زائد بزنس کر چکی ہے۔'
At 32, @RanveerOfficial becomes the youngest actor (M) to have an entry in the ₹ 200 Cr All-India Nett Club with #Padmaavat.. Congrats! 👏👏 pic.twitter.com/IboHnnm76i
— Ramesh Bala (@rameshlaus) February 6, 2018
یہی نہیں بلکہ فلم کے ریلیز ہونے کے بعد اداکار نے فلم سے اپنی خوشی کا اظہار ان جملوں میں کیا' میں فلم پدماوت سے اتنا خوش ہوں کے میرے پاس بتانے کیلئے الفاظ نہیں۔ مجھے اس جیت پر پدماوت کی پوری ٹیم پر فخر ہے۔ میں اپنی کارگردگی اور مداحوں کے ردعمل سے بےحد خوش ہوں۔ اس ےک علاوہ میں سنجے لیلا بھنسالی کا بھی شکریہ گزار ہوں کے انہوں نے مجھے خلجی کے کردار کیلئے چنا۔'
Comments are closed on this story.