تامل ناڈو کے ریستوران میں واش روم جانے پر پیسے دینے پڑگئے
یقیناً جب ہم بچے تھے تو ہمارے والدین نصیحت کیا کرتے تھے کہ اچھےریستوران کے واش روم کا استعمال کرنا چاہیے لیکن زندگی میں کبھی کسی نے یہ نہیں بتایا کہ واش روم کےاستعمال کرنے پر بل بھی ادا کرنا پڑسکتا ہے اور وہ بھی ٹیکس کے ساتھ۔
حال ہی میں انٹرنیٹ پرتامل ناڈو میں واقع ایک ریستوران کے بل کی تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں صاف صاف یہ دکھائی دے سکتا ہے کہ ایک تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے شخص کو باتھ روم استعمال کرنے کی وجہ سے چارج کیا جارہاہے اور وہ بھی جنرل سیلز ٹیکس کے ساتھ۔
البتہ صرف یہی نہیں بلکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ بل میں واش روم استعمال کرنے کے چارجز کے علاوہ 50 پیسے پارسل چارج کے بھی لگائے گئے ہیں باقی 50 پیسے جنرل سیلز ٹیکس کے بھی لگائیں گئے ہیں جس کی وجہ کل 11 روپے کا بل اس شخص کو بڑھنا پڑا۔
بل کی تصویر ضرور دیکھیں۔
بہت سارے شہروں میں یہ قانون ہے کہ لوگ ریستوران میں بیت الخلاء کا استعمال مفت میں کر سکتے ہیں لیکن ایسی خبر پہلی بار سننے کو آئی ہے کہ شہر تامل ناڈو کے اس ریستوران میں بیت الخلاء استعمال کرنے پر بھی بل چارج ہوتا ہے۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد بل کی اس تصویر سے لوگ خوب لطف اندوز ہوئے اور انہوں نے اپنی مزحیہ رائے بھی پیش کی۔
یقیناً یہ خبر آپ ہضم نہیں کرسکیں ہوں گے لیکن آج کل دنیا میں جہاں اتنی عجیب چیزیں ہوتی رہتی ہیں وہاں یہ چیز تو پھر بہت چھوٹی ہے۔
بشکریہ: اسکوپ شوپ
Comments are closed on this story.