Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی اداکار ساجد حسن کو بال لگوانے مہنگے پڑگئے

شائع 04 فروری 2018 12:19pm

ok

کراچی:کوئی بھی  اداکار اپنے پیشے کی وجہ سے اپنے آپ کو ہمیشہ فٹ اور خوبصورت رکھنے کی کوشش کرتاہے البتہ بعض اوقات وہ اچھے دکھنے کیلئے ایسی چیزوں کا یہ ایسی سرجری کا انتخاب کرتا ہے جس کی وجہ سے اسے نقصان اٹھانا پڑجاتا ہے۔

آپ نے  کئی دفعہ بولی وڈ  کے اسٹارز کی سرجری کی خبر سنی ہوگی جس میں سے کچھ سرجری کامیاب ہوجاتی ہیں تو کچھ ناکام لیکن یہ عمل صرف بولی وڈ تک ہی نہیں بلکہ لو لی وڈ میں بھی اسٹارز اچھے دکھنے کیلئے سرجری کا انتخاب کرتے ہیں بلکل اسی طرح  پاکستان کے  معروف اداکار ساجد حسن کو  ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانا مہنگا پڑگیا۔

ہیئر ٹرانسپلانٹ کے بعد ساجد حسن کا سر بُری طرح زخمی ہوگیا جس کے بعد انہوں نے لوگوں کو  ایسی سرجری  سے روکنے کیلئے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی۔

ویڈیو دیکھیں:

بشکریہ یوٹیوب چینل :آئی ٹی کے

اداکار کے مطابق ہیئر ٹرانسپلانٹ کا ڈاکٹر ان کے پیچھے 9 سال سے لگا ہوا تھا کہ اداکار یہ سرجری کروالے  البتہ  ساجد اس بات سے واقف نہ تھے کہ اس عمل کیلئے چند ٹیسٹ کروانے ضروری ہوتے ہیں ، نتیجے میں بغیر کوئی ٹیسٹ کیے ڈاکٹر نے ان کی سرجری جس کے باعث  اداکار کا سر بُری طرح زخمی ہوگیا اور بال بھی نہ آسکے۔