Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بیت الخلاء میں شادی کرنے والا انوکھا جوڑا

اپ ڈیٹ 03 فروری 2018 09:27am

wedding-yar-ok

شادی کا زندگی میں ایک اہم حصہ ہے ہیں کیونکہ دلہن اور دلہے کیلئے یہ زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ ہوتا ہے اور جب وہ یہ فیصلہ کرتے ہیں تو شادی کے متعلق ہر چیزوں کا خاص خیال رکھتے ہیں چاہے وہ کھانے کا انتظام ہو یا شادی کی جگہ تجویز کرنا ہو۔

البتہ ہمیں یقین ہے کہ اس انوکھے جوڑے کے بارے میں آپ ضرور نہیں جانتے ہوں گے جس نے بیت الخلاء میں ہی شادی کرلی۔

جی ہاں!26 سالہ برین اسکولز اور اس کی 21 سالہ منگیتر ماریا اسکولز کاؤنٹی کورٹ ہاؤس میں شادی کرنے والے تھے لیکن ایک اہم مسئلہ کی وجہ سے  انہیں شادی کی تقریب کا انعقاد تبدیل کرنا پڑا۔

نیو جرسی میں ہونے والی اس جوڑے کی شادی میں آخری لمحے میں خلل پیدا ہوگئی جب دولہے کی والدہ کی طبعیت خراب ہوگئی اور وہ لیڈیز واش روم میں چلی گئیں، یہ دیکھ کر  دولہا اپنی والدہ کے پیچھےگئے اور ان کی حالت دیکھ کر پریشان ہوگئے وہیں دولہن اور ان کے خاندان والے یہ سوچنے لگے کہ دولہا ڈر کے مارے شادی چھوڑ کر کہی چلا گیا۔

البتہ شادی کے کورٹ روم کے ساتھ جب سب لیڈیز واش روم پہنچے تو آفسر نے دولہے کی والدہ کی طبعیت کے پیش نظر انہیں وہی رہنے کا کہا تاکہ سانس لینے میں انہیں آسانی ہو۔ وہیں دولہا اور دلہن نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ یہی شادی کرلیں گے۔ جس کے بعد دونوں نے بیت الخلا میں ہی ایک دوسرے کو اپنا ساتھی تسلیم کیا۔

ایسے متاثر کن واقعات زندگی میں بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن اگر پیار سچا ہو تو وہ یہ نہیں سوچتے کہ ان کی شادی کہا ہورہی ہے بلکہ ان کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ ہونا ہی اہمیت کے حامل ہوتا ہے۔

بشکریہ: اسٹوری پک