Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ان 8 پاکستانی اسٹارز کی حقیقی عمر جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

شائع 03 فروری 2018 07:58am

سلیبریٹی کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ وہ خود ضرور بوڑھے ہوجاتے ہیں لیکن ان کا نام کبھی پرانے نہیں ہوتا۔  پاکستان  کے شوبز  انڈسٹری میں بھی کچھ ایسے ہی اسٹارز موجود ہیں جن کی عمر چاہے جو بھی ہو انہیں ہم ہمیشہ پسند کرتے رہیں گے۔

ان کے مداحوں کیلئے ان کی عمر نہیں بلکہ ان کی کارگردگی اور محنت اہمیت رکھتی ہے۔  آج ہم کو کچھ ایسے ہی پاکستانی اسٹارز کے بارے میں بتائیں گے جو بڑی عمر کے ہونے  کے باوجود جوان دکھتے ہیں اور مداح انہیں ان کے کام کی وجہ سے بےحد پسند بھی کرتے ہیں۔

عتیقہ اوڈھو

پاکستانی اداکارہ 12 فروری سال 1968 میں پیدا ہوئیں۔ جو زیادہ تر ٹیلیویژن  ڈراموں میں کام کرتی ہیں۔ ڈراموں کے علاوہ انہیں ٹیلی ویژن شو کی میزبانی کرتے ہوئے بھی دیکھا جاچکا ہے۔

انور مقصود   کی مدد سے  پاکستانی شو بز میں قدم  رکھنے والی یہ اداکارہ رواں ماں 50 سال کی ہوجائیں گی۔

ثمینہ پیرزادہ

کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ پاکستان کی تجربہ کار اداکارہ  ثمینہ 62 سال کی ہیں؟ جی ہاں! لاہور میں پیدا ہونے والی  ثمینہ رواں سال9اپریل کو 63 سال کی ہوجائیں گی۔ ٹی وی انڈسٹری کو بےشمار معروف ڈرامے دینے  والی یہ اداکارہ  آج کل ایک ٹیلی ویژن شو کی میزبانی بھی کررہی ہیں۔

صبا فیصل

صبا فیصل پاکستانی ٹی وی  انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ہیں۔  50 سالہ  صبا فیصل نے بے شمار ڈراموں میں اپنی اچھی کارگردگی دکھائی جس میں 'پیارے افضل ، ہم سفر، آسمانوں پے لکھا، میرے خدا ، میرا سائیں، میرا سائیں 2، اک لاحاصل سی،  تم میرے پاس رہو، نکاح  ' اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

بشریٰ انصاری 

بشریٰ انصاری کراچی سے تعلق رکھنے والی پاکستان ٹیلیویژن کی مقبول اداکارہ، میزبان اور پروڈیوسر ہیں۔  60 سالہ  اداکارہ نے مزاحیہ اداکاری کے ساتھ ساتھ سنجیدہ اداکاری میں بھی اپنا لوہا منوایا۔ اداکاری کے علاوہ بشرہ نے گلوکاری اور ماڈلنگ بھی کی ہے۔ انہیں انکے اعلی کام کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے 1989ء میں پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔

زیبا بختیار

زیبا بختیار  پاکستان فلم انڈسٹری اور ٹی وی انڈسٹری کی مشہوراداکارہ ہیں جو کہ 5 نومبر 1962 میں پیدا ہوئیں۔ اداکاری کا آغاز انہوں نے پی ٹی وی کے ڈرامے سیریل 'انارکلی' سے کیا، جس کی بدولت زیبا بختیار کو نہ صرف پاکستان میں بلکہ  بھارت میں بھی کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔  55 سالہ زیبا انڈین فلموں میں بھی اپنی بہترین کارگردگی دکھا چکی ہیں۔

نعمان اعجاز

نعمان اعجاز پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹیلیوژن اور فلمی اداکار ہیں۔ 14 فروری 1965 کو لاہور میں پیدا ہونےوالے نعمان پی ٹی وی کے سینیئر ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔52 سالہ اداکار کو شہرت ڈراموں میں اداکاری سے ملی۔آج کل وہ دنیا نیوز کے سیاسی مزاحیہ پروگرام مذاق رات کی میزبانی کر رہے ہیں۔

عدنان صدیقی

عدنان صدیقی  48 سال کے معروف پاکستانی اداکاراور ماڈل ہیں۔  ان کا شمار ان ماڈلز میں کیا جاتا ہے جو بڑی عمر کے ہونے کے باوجود اب تک جوان دکھائی دیتے ہیں۔

ماہ نور بلوچ

ماہ نور بلوچ   کی عمر 47 سال ہے لیکن آج بھی کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ پاکستان انڈسٹری کی یہ خوبصورت اداکارہ اب پرانی ہوچکی ہیں۔  دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہ نور اب دادی بھی بن چکی ہیں۔