Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی 20میں مبینہ میچ فکسنگ، آئی سی سی کی تحقیقات کا آغاز

شائع 02 فروری 2018 05:49am

af

دنیا میں فٹبال کے بعد سب سے زیادہ  فولو کیا جانے والا اسپورٹس کرکٹ ہے تو چلیں آج اسی کی بات کرتے ہیں۔  ہمارے ملک میں ہر انسان کرکٹ دیکھنا پسند کرتا ہے خاص طور پر ٹی20 فارمیٹ۔ البتہ یہاں  کچھ ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو کرکٹ   کے زیادہ شوقین نہیں ہوتے پھر بھی اگر میچ   میں کوئی دلچسپ  بیٹنگ یا بولنگ دیکھنے کو ملے تو وہ ضرور دیکھتے ہیں اور یاد رہے کہ میچ کو دلچسپ بنانے میں سب سے بڑا ہاتھ کھلاڑیوں کے بعد  جواری اور سٹے باز وںکا ہوتا ہے جو میچ فکس کرواتے ہیں۔

میچ فکسنگ کی وجہ سے بی سی سی آئی اب تک آئی پی ایل میں کھیلے جانےوالی دو ٹیموں اور ان کے مالک پر پابندی لگا چکے ہیں کیونکہ تحقیقات کے مطابق ٹیم کے کھلاڑی اور  مالک میچ فکسنگ میں ملوث تھے۔

حال ہی میں  دبئی میں کھیلے جانے والے ٹی 20 لیگ کے ایک میچ میں  ایسی  وکٹیں گرنے کی ایسی ویڈیو دیکھی گئی جس پر آئی سی سی نے فوراً تحقیقات شروع کردی۔

ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق  ٹی 20 انجومن آل اسٹار لیگ سیریز کے  چوتھا میچ  دبئی اسٹارز اور شارجہ ووریئر کے درمیان 24 جنوری کو کھیلا گیا۔  شارجہ ووریئر 20 اوورز میں صرف 135 رنز بنا سکی جبکہ دبئی اسٹار کی پوری ٹیم 46 رنز بنا کر  پولین واپس لوٹ گئی۔

جس کے بعد دوسری اننگز  کی ویڈیو انٹرنیٹ پر فوراً وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  دبئی  اسٹار کے بلے باز جان بوجھ کر اپنی وکٹیں گنوا رہے تھے۔ وکٹوں میں 3 رن آوٹ اور 5 اسٹمپ آؤٹ شامل تھے جس کی ویڈیو دیکھ کر آپ خود دنگ رہ جائیں گے۔

اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد آئی آئی سی نے فوراً تحقیقات کرنے کا فیصلہ لے لیا جبکہ آئی سی سی اے سی یو کے جنرل منیجر کا کہنا ہے کہ وہ کھلاڑیوں سے بات کررہے ہیں اور تحقیقات کا نتیجے وہ جلد ہی سامنے لے آئیں گے۔

بشکریہ: اسٹوری پک