Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نمک کا زیادہ استعمال آپ کو ان 4 بڑی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے

شائع 02 فروری 2018 06:16am

06

نمک ایک ایسی شے ہے جو دنیا بھر میں سب ہی گھروں میں استعمال ہوتی ہے اور کھانے کا ذائقہ اس کے بغیر اچھا نہیں لگتا۔جہاں نمک میں صحت کیلئے بے شمار فوائد موجود ہیں وہیں اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال  ہمارے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اور ہمیں صحت سے جُڑے مسائل میں مبتلا کرسکتا ہے۔

نمک کا زیادہ استعمال ہائی بلیڈ پریشر کا بھی سبب بنتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ہماری صحت پر اور بھی بہت سے منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

آج ہم آپ کو ایسی چار علامات بتائیں گے جن سے یہ معلوم ہوجائے گا کہ آپ نمک کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔

٭ بار بار پیشاب آنا

05

نمک کا زیادہ استعمال ہمارے جسم میں گردے کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے۔  گردے ہمارے جسم سے نمک کی صفائی کا کام کرتے ہیں، اس لئے نمک کا زیادہ استعمال اس عمل میں بے قاعدگی کا سبب بنتا ہے۔

٭ مسلسل سر درد

04

وہ لوگ جو نمک کا زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ اکثر سردرد میں مبتلا رہتے ہیں۔ اگر آپ بھی غیر معمولی سردرد سے پریشان ہیں تو روز مرہ زندگی میں نمک کا استعمال کم کردیں کیونکہ یہ نمک کے زیادہ استعمال کی ایک علامت ہے۔

٭ غیر معمولی پیاس

02

نمک کا زیادہ استعمال ہمارے منہ کو خشک رکھتا ہے اور پیاس کی شدت کو بڑھاتا ہے۔ اس لئے  ہم پیاس کو بجھانے کے لئے بار بار پانی کا استعمال کرتے رہتے ہیں۔

٭ دماغی کمزوری

03

نمک کا زیادہ استعمال ہمارے جسم  کو ڈی ہائیڈریٹ  کرنے کاسبب بنتا ہے۔ جسم میں پانی کی کمی ہمارے دماغ کی کاکردگی پر اثر انداز ہوتی ہی اور ہمارے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کوبھی  متاثر کرتی ہے۔

بشکریہ : Futusion