Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

اٹلی میں 140 روپے کے گھر فروخت کیلئے پیش

شائع 01 فروری 2018 06:41pm

italy

انسان اپنی زندگی میں بہت سے خواب دیکھتا ہے جنہیں پورا کرنے میں پوری زندگی گزر جاتی ہےلیکن کیا آپ نے کبھی اٹلی جیسے ملک میں گھر لینے کا خواب دیکھا ہے؟   اوراگر دیکھا ہے تو اب اُس خواب کو پورا کرنے کا وقت آچکا ہے۔

اگر آپ ایک گھر خریدنا چاہیں تو اسے خریدنے کیلئے لاکھوں روپے کی ضرورت پڑتی ہے مگر کیا آپ ایسا مکان خریدنا چاہیں گے جس کی قیمت صرف ایک یورو یعنی پاکستانی 140 روپے ہو اور وہ بھی  اٹلی جیسے خوبصورت شہر میں؟

جی ہاں! ساردینیا کے ایک قصبہ اُلولائی  کے میئر افیسیو نے اس انوکھی  پیشکش کا اعلان کیا  ہے۔ اس چھوٹے سے قصبہ میں  200 ایسے مکان خالی پڑیں ہیں  جو پتھر سے بنائے گئے تھےجو صرف اب 90 پینس میں فروخت کیے جاسکتے ہیں۔

وقت کے ساتھ ساتھ  اس قصبہ کی آبادی کم ہونے لگی تھی   جس کی وجہ سے گھر بُری حالت میں خالی پڑے رہے۔

البتہ جہاں اس مکان کی قیمت بے انتہا سستی ہے وہی گھر کے خریدنے پر کچھ قوانین بھی لاگوں ہوتے ہیں جیسے  ہر  خریدار کا یہ فرض ہوگا کہ وہ 3 سال کے اندر مکان کی مرمت کروائے جس میں 30 ہزار یورو روپے  خرچ ہوں گے ، گھر کی مرمت کے بعد خریدار وہ مکان بیچنا چاہے تو بیچ سکتا ہے۔

اس انوکھی پیشکش کا اعلان اس لیے کیا گیا تاکہ اُلولائی جیسے خوبصورت  قصبہ کو  بچایا جاسکےاور قصبہ کے میئر کو اس بات کا یقین بھی ہے کہ لوگ یہاں مکان ضرور خریدیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  وہاں رہنے والے نوجوان اب بڑے شہر میں رہنے لگے ہیں جس کی وجہ سے یہ قصبہ خالی ہوگیا ہے اور اس پیشکش کے پیچھے میئر کی منصوبہ بندی یہ ہے کہ ایک اور بار اس قصبہ کی رونق   کوبڑھایا جائے۔

یاد رہے  مکان خریدنے کے درخواست کی آخری تاریخ 7 فروری 2018 ہے۔

بشکریہ: اسکوپ شوپ