بندر وں کے شہر میں دعوت کی انوکھی تقریب
دنیا میں طرح طرح کے فیسٹیول مناتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں جہاں کچھ فیسٹیول آپ کو متاثر کرتے ہیں وہیں کچھ تقریبوں کی بنیاد مذہبی سطح سے ہوتی ہے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے عجیب و غریب فیسٹیول کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن کا حصہ انسان نہیں بلکہ جانور ہوتے ہیں۔
تھائی لینڈ کے شہر لوپ بوری میں ہر سال 25 نومبر کو بندروں کیلئے بوفے تقریب رکھی جاتی ہے، جی ہاں! یہ تقریب 1989 سے چلی آرہی ہے جس میں بے شمار جنگلی بندروں کے کھانے کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ شہریوں کا ماننا ہے کہ بندروں کو کھانا کھلانا سے سیاحوں کی قسمت بدل جاتی ہے۔
بوفے میں 4000 کلو کی مختلف قسم کی تھائی ڈشز رکھی جاتی ہیں اور اس عجیب وغریب فیسٹیول کو دیکھنے کیلئے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کا ہجوم جمع ہوتا ہے لیکن اس فیسٹیول سے متاثر ہوتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ لوگ اپنے سامان کی حفاظت کریں کیونکہ جب بندروں کے سامنے کھانا رکھا جاتا ہے تو وہ ہر چیز کو چھینا شروع کردیتے ہیں۔ اسی وجہ سے شہریوں کو تاقید کی جاتی ہے کہ وہ عینک پہن کر اس تقریب سے متاثر ہوں۔
واضح رہے کہ اس شہر کو 'بندروں کا شہر' بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کے پیچھے ایک دلچسپ کہانی ہے۔ لوگوں کا ماننا یہ ہے کہ قدیم ہندو روایت کے مطابق ایک بہادر بندر'ہنومان' نے یہ شہر بنایا تھا جس کی وجہ سے اس وقت سے لے کر اب تک یہ شہر بندروں کے نام ہی ہے۔
جہاں اس عجیب و غریب فیسٹیول کو دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں وہیں شہری اس فیسٹیول کو خوشی سے مناتے ہیں ۔
Comments are closed on this story.