Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پلاسٹک سرجری کروانے والے بولی وڈ کے 10 مرد اداکار

اپ ڈیٹ 31 جنوری 2018 08:17am

main

آج تک ہم نے کئی ایسی خبریں سنی ہیں کہ اس اداکارہ نے سرجری کروالی، اُس اداکارہ نے سرجری کروالی۔ تاہم مرد اداکاروں کے بارے میں ایسا کچھ سننے کو نہیں ملا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خوبصورتی کے لئے پلاسٹک سرجری کا سہارا نہ لینے والی 10 مشہور اداکارائیں

لیکن آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ بولی وڈ کے معروف مرد اداکار بھی سرجری کرواچکے ہیں۔ جس کا ثبوت ان کے چہرے پر صاف عیاں ہے، ذیل میں ملاحظہ کریں۔

شاہ رخ خان

1) King Khan

سب سے پہلے بات ہوجائے بولی وڈ کے کنگ یعنی شاہ رخ خان کی، آپ کو یہ جان کر ضرور حیرانی ہوگی کہ وہ بھی سرجری کروا چکے ہیں۔ انہوں نے غالباً دو مرتبہ بوٹکس سرجری جبکہ متعدد بار کاسمیٹکس علاج کروائے۔

شاہد کپور

2) The Chocolate Boy

بولی وڈ کے چاکلیٹی بوائے کے نام سے مشہور شاہد کپور بھی اس معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں۔ انہوں نے اپنی ناک کو پرفیکٹ لُک دینے کے لئے رائینو پلاسٹی کروائی اور اپنے پورے لُک کو پالش کروایا۔

رنبیر کپور

3) Ganglu

رنبیر کپور انڈسٹری کے سب سے زیادہ مطلوب کنوارے ہیں وہ بھی اپنی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لئے ہیئر لائن پر کام کروایا۔

عامر خان

4) Mr. Perfectionist 

اس لسٹ میں بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کا نام دیکھ کر آپ واقعی حیران ہوگئے ہوں گے کیونکہ ان کی خوبصورتی ابتداء سے ہی زیر نظر رہتی ہے۔ لیکن وہ بھی اب جھریاں ختم کرنے کے لئے بوٹکس سرجری کرواچکے ہیں۔

سلمان خان

5) Sallu Miyan 

بولی وڈ کے بھائی سلمان خان کا شمار صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ اب تک غیر شادی شدہ ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں لڑکیاں ان کی دیوانی ہیں۔ ان ان کی عمر بھی پچاس سال سے زائد ہوچکی ہے لیکن پھر بھی جوان لگتے ہیں۔ اس کا راز بھی سرجری ہی ہے۔

انیل کپور

6) Anil Kapoor

انیل کپور کی عمر 60 سال سے زائد ہوچکی ہے، ان کی بیٹی کو بھی بولی وڈ میں ایک عرصہ ہوچکا ہے۔ تاہم وہ بھی ابھی تک اتنی عمر کے نہیں لگتے جس کی وجہ بھی پلاسٹک سرجری ہی ہے۔ انہوں نے بھی چہرے سے جھریوں کو ختم کرنے کے لئے سرجری کروائی۔

ہمیش ریشمیا

7) Tera Suroor

ہمیش ریشمیا کو پہلے کبھی کیپ کے بغیر نہیں دیکھا جاتا تھا۔ تاہم جب سے انہوں نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروایا تب ہی سے ان کا اعتماد بحال ہوا اور انہوں نے کیپ کو اٹھا کر پھینک دیا۔

سنی دیول

8) Sunny De

سنی دیول 'ڈھائی کلو کا ہاتھ' کی وجہ سے بے حد مشہور ہیں۔ انہوں نے بھی ہیئر ٹرانسپلانٹ کروایا۔

اکشے کمار

9) Khiladi Kumar

ایک وقت تھا جب بولی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار بھی آدھے گنجے ہوگئے تھے، انہوں نے بھی ہیئر ٹرانسپلانٹ سرجری کروائی۔

سنجے دت

10) Sanju B

سنجے دت بھی بری طرح گنج پن کا شکار ہوئے تو انہوں نے بھی سرجری کروانے میں عافیت جانی۔

Thanks to wittyfeed