Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

فیس بک نے پیسے کمانے کا آسان زریعہ متعارف کروا دیا

شائع 30 جنوری 2018 07:29am

Untitled-1

فیس بک نے اپنے انفرادی صارفین کو اپنی آمدنی میں  حصہ دار بنانے کیلئے  نیا ذریعہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فیس بک کی خواہش ہے کہ اس کے صارفین دنیا کے اس  سب سے بڑے سوشل میڈیا نیٹ ورک سے اضافی آمدنی حاصل کرسکیں ،  جس کیلئے کچھ کرنے کی بجائے صرف گیمز کھیل کر لطف اندوز ہونا ہی کافی ہوگا۔

فیس بک نے یوٹیوب اور دیگر سائٹس  سے مقابلے کیلئے گیمز کھیلنے کے شوقین افراد کو اضافی آمدنی کمانے کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: آپ فیس بک کی لبرلز کی فہرست میں ہیں یا قدامت پسندوں کی؟ جانئے

فی الحال فیس بک آزمائشی طور پر منتخب گیمرز کو فیس بک پر گیم کھیل کرلائیو اسٹریم کرکے کمانے کا موقع فراہم کررہی ہے۔

اس نئے گیمنگ پائلٹ پروگرام کے تحت فیس بک کا کہنا ہے کہ   ہم کریٹیرز کو فیس بک پر رہنے اور قیام مستحکم کرنے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔

اس پروگرام کے تحت 1080p  کے ساتھ  60fps پر گیم پلے کو اسٹریم کرنے کی صلاحیت درکار ہوگی۔

فیس بک نے خاموشی سے چند ماہ پہلے یہ پروگرام چند درجن گیمرز کے ساتھ شروع کیا تھا اور اب اس نے اعلان کیا ہے کہ ہم بڑے پیمانے پر لوگوں کو اس میں شامل کرنے جارہے ہیں، ہم روزانہ نئے گیمنگ کریٹیرز کو اس کا حصہ بنارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: خواتین کیلئے گھر بیٹھے کمانے کے 7 طریقے

فیس بک کے مطابق ابتدائی نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں ، تاہم اس سے لوگوں کو کتنی آمدنی ہوگی، اس حوالے سے کمپنی نے کوئی واضح اعلان نہیں کیا۔

اگر فیس بک تمام صارفین کو کمانے کا موقع فراہم کرتی ہے تو پہلا سوشل میڈیا پلیٹ فارم نہیں ہوگا، اس سے پہلے یوٹیوب کی جانب سے بھی 2007 میں نمایاں صارفین کیلئے ریونیو شیئرنگ پروگرام کو متعارف کرایا گیا تھا۔

بشکریہ recode.net