پدماوت نے باہوبلی اور دنگل کا ریکارڈ توڑدیا
نیو دہلی: فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم'پدماوت' 25 جنوری 2018 کو سنیما میں ریلیز کی جا چکی ہے جس کے بعدپورے بھارت میں فلم کی اسکریننگ کے خلاف احتجاج کیے جارہے ہیں۔
البتہ فلم میں رانی پدماوتی کی کردار نبھانے والی دپیکا پڈوکون، رانوریر سنگھ(علاؤدین خلجی) اور شاہد کپور(مہاراول رتن سنگھ) فلم سے جڑے تمام تنازعات کے باوجود مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔
فلم کی کامیابی البتہ بھارت میں تو نہ دکھ سکی لیکن فلم نے نیوزی لیند ، آسٹریلیا اور امریکا میں اتنا بزنس کیا کہ باہو بلی 2 اور دنگل کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
فلم کے تجزیہ کارترن ادرش نے اپنے ٹوئٹر پر مداحوں کو فلم کے بزنس کے بارے میں بتایا۔
#Padmaavat takes a FANTABULOUS START in key international markets on Thu...
AUSTRALIA: A$ 367,984 [₹ 1.88 cr]
NEW ZEALAND: NZ$ 64,265 [₹ 29.99 lakhs]
UK [preview screenings]: £ 97,604 [₹ 88.08 lakhs]@Rentrak— taran adarsh (@taran_adarsh) January 26, 2018
بولی وڈ لائف کے مطابق پدماوت نے بزنس کی شروعات 367ہزار ڈولر سے کی جبکہ باہو بلی 2 نے 212ہزار ڈالراور عامر خان کی فلم دنگل 247 ہزار ڈولر سے کی تھی۔
جہاں ملک سے باہر فلم اتنا بزنس کررہی ہے وہیں فلم بین فلم کے بے حد پسند کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ احتجاج اور سارے مسائل سے پہلے یہ فلم 1 دسمبر کو ریلیز کی جانے والی تھی ۔
Comments are closed on this story.