Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

چین نے نئے کلوننگ نظام کے تحت بندر تیار کرلئے

شائع 25 جنوری 2018 06:06pm
سائنس
File Photo File Photo

چین نے طب کی سائنسی دنیا میں ایک اور تہلکہ خیز جدت متعارف کروادی ہے اور اب چینی سائنسدانوں کو کلون شدہ بندر پیدا کرنے میں بھی کامیابی ہوگئی ہے۔  حیاتیات پر تحقیق کرنے والی ایک چینی اکیڈمی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دو کلون شدہ بندر تیار کیے ہیں۔

یہ دونوں بندر چھ اور آٹھ ہفتے قبل پیدا ہوئے ہیں۔ اور ان کے نام زونگوا جیسا کہ چینی خود کو بھی چین میں اس حوالے سے بیان کرتے ہیں۔ کلوننگ کے دوران بندروں کو نئے عمل سے گزارے جانے کو جدید اور نیا قرار دیا گیا ہے ۔ان کی کلوننگ کیلئے سیماٹک سیل نیوکلیئر ٹرانسفر کا طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ یہ طریقہ بندروں کی کلوننگ پر کامیابی سے استعمال ہوا ہے۔

قلیل مدت میں اسکا فائدہ انسانوں کو درپیش بیماریوں کے حل کیلئے ان پر تجربات سے حاصل ہونے کا امکان ہے کیونکہ دور حاضر میں اب تک بیماریوں کے علاج کیلئے تجربات زیادہ تر چوہوں پر سرانجام دیئے گئے ہیں اور انسانوں اور چوہوں کے درمیان جینیاتی فرق انتہائی زیادہ ہے۔

تاہم یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ ان کلون شدہ بندروں کو تیار کیا گیا ہو پہلے بھی ٹیٹرا کو انیس سو ننانوے کلوننگ کے ذریعے ہی تیار کیا گیا تھا اور اسہی عمل کے ذریعے بھی جڑوا کلون تیار کیے جاتے ہیں۔ لیکن اس عمل کے تحت محدود تعداد میں کلوننگ کا عمل سرانجام دیا جاسکتا تھا۔

 حالیہ عمل کے تحت متعلقہ جین پر مشتمل ہی کلون شدہ بندر تیار ہوسکے گا اور اسکے ذریعے دماغ کی بیماریوں، کینسر، اور میٹابولزم کے عمل میں خرابی سمیت دیگر بیماریوں کیلئے اسہی طرز پر بندروں پر بیماریوں کو ختم کرنے کیلئے تجربات ہوسکیں گے۔

Source: Zee News