Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بولی وڈ اداکاراؤں کی عجیب وغریب پسندیدہ غذائیں

شائع 25 جنوری 2018 12:01pm

oks

ہم سب ہمیشہ سےاپنے پسندیدہ  اسٹارز کے لائف اسٹائل   پر عمل کرنے کیلئے  پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔ ان کے کپڑوں سے لے کر ان کی پسندیدہ غذائیں  ہم پسند کرنے لگتے ہیں اور ان چیزوں کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بناتے ہیں۔

رہی بات کھانے کی ، تو  کوئی سلیبریٹی کتنا ہی مقبول  ہوں وہ اپنے کھانے کی پسند دوسروں سے نہیں چھپاسکتااور کہا جاتا ہے کہ آپ ایک انسان کی شخصیت کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ وہ کھانے میں کیا کھاتا ہے۔

تو چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کے پسندیدہ اسٹارز کن غذاؤں کو پسند کرتے ہیں۔

عامر خان

ایٹ ایسٹ انڈین  کے مطابق بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ  عامر خان کو مغلئی ڈش کھانا بےحد پسند ہے۔

اکشے کمار

Akshay Kumar

فٹ اور خوبصورت اداکار اکشےکمار  پنجابی  گھر سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں پنجابی گھر کا بنا کھانا ہی اچھا لگتا ہے خاص طور پر ہری کڑی۔

عالیہ بھٹ

Alia Bhatt

عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ'کسے معلوم تھا کہ مگرناشپاتی(اواکادو) کے ساتھ ڈبل روٹی، ٹماٹر اور انڈا مجھے اچھا محسوس کرنے میں مدد کرسکتا تھا' این ڈی ٹی وی فوڈ کے مطابق عالیہ کو چائے ، دہلی کی چاٹ، رسگلہ، گجراتی اور چائنیز فوڈ پسند ہیں۔

انوشکا شرما

Anushka Sharma  

انوشکا شرما الو ٹکی، ڈھی بڑے، پاپڑی چاٹ شوق سے کھاتی ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں اپنی ماں کے ہاتھ کا بٹر چکن، کھچری اور سوپ  بےحد پسند ہے۔

دپیکا پدوکون

File Photo File Photo

دپیکا کو ساؤتھ انڈین کھانے ، اوپما ڈوسا،  چاکلیٹ، شوشی اور  سبزی کے شربت بےحد پسند ہے۔

ہریتھک روشن

Hrithik Roshan  

ہریتھک روشن  ایک ہی وقت میں درجن سموسے کھا سکتے ہیں اور انہوں نے  اس بات کا ذکر کئی دفعہ میڈیا سے بھی کیا ہے۔

کترینہ کیف

Katrina Kaif

انڈین  ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف بلیک کافی کے علاوہ  زندہ نہیں رہ سکتی۔ اس کے علاوہ  انہیں کھیر بےحد پسند ہے۔

پریانکا چوپرا

Priyanka Chopra  

آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کے غنڈے کی اداکارہ پریانکا چوپرا کو  شیرینی ڈش بہت پسند ہے۔وہ  ریڈ ویلویٹ کیک، ہاٹ چاکلیٹ فج کیک اور جلیبی شوق سے کھاتی ہیں۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا ہے کہ برگر اور فرینچ فرائز ایک ساتھ مجھے کھانا پسند ہے۔

رنبیر کپور

ranbir

دل روٹی کے علاوہ بولی وڈ کے معروف اداکار کو مگرمچھ کا گوشت کھانا بےحد پسند ہے۔

سلمان خان

Salman Khan  

سپر اسٹار سلمان خان  جو اب تک سنگل ہیں انہیں اپنی ماں کے ہاتھ کا کھانا بےحد پسند ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 'ماں کے ہاتھ کا بنایا گیا آم کا اچار،چاول، سلاڈاور میٹھے مجھے سب زائقہ دار لگتا ہے۔'

شاہ رخ خان

Shah Rukh Khan

بولی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ  ٹندوری چکن کے عادی ہے اور ان کے مطابق وہ 365 دن ٹندوری چکن پر گزارا کرسکتے ہیں۔

سونم کپور

Sonam Kapoor 

سونم کپور  وہ واحد اداکارہ ہے جو کوئی ہر غذا شوق سے کھاتی ہیں۔  اداکارہ کے مطابق  انہیں  تھائی، جاپانیز، گریک اور بنگالی ڈش بےحد پسند ہیں خاص طور پر بنگال کی مسٹرڈ فش، چولڑ دال۔ اس کے علاوہ اداکار نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ  انہوں چاٹ،بھیل پوری، پانی پوری اور پاؤ باجی بےحد پسند ہے۔

بشکریہ: وٹی فیڈ