Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

انسٹاگرام اسٹوریز کیلئے نئی دلچسپ اپ ڈیٹ متعارف

شائع 25 جنوری 2018 09:32am
سائنس

instagram-hashtag-stickers-update-00

سن فرانسسکو: معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  نے ایک نیا  فیچر متعارف کروادیا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے انسٹاگرام اسٹوریز میں gifاسٹیکرز کا استعمال کرسکتے ہیں۔

فیس بک کی ملکیت انسٹاگرام کی کمپنی نے  منگل کواپنے ایک بلاگ میں  لکھا کہ'جب آپ اپنی  تصاویر یا ویڈیو پر  اسٹیکر لگائیں گے تو ایک نیا جف کا اوپشن آپ کے سامنے آجائے گا، اسے کلک کرنے سے آپgiphy ویب سائٹ سے ہزاروںgif کا استعمال اپنی اسٹوریز میں کرسکتے ہیں۔'

کمپنی کا کہنا ہے کہ'چھلانگ لگاتے حروف ،دھڑکتے ہوئے دل، دانس کرتی ہوئی بلی  اور دوسرے انیمیٹڈ اسٹیکرز  کی مدد سے آپ کسی بھی انسٹاگرام اسٹوری کو مزاحیہ اور دلچسپ بنا سکتے ہیں۔'

دلچسپ بات یہ ہے کہ انسٹاگرام ایک نئے فیچر پر بھی کام کررہے ہیں جس کی مدد سے صارفین اب اپنی اسٹوریز پر کسی بھی سائز کی تصویر یا ویڈیو پوسٹ کرسکیں گے۔'

واضح رہے کہ gifاسٹیکرز کا یہ نیا فیچر انسٹاگرام کے نئے 29 ویں ورژن پر آئی اوایس اور اینڈرائد دونوں کیلئے موجود ہے۔

بشکریہ:زی نیوز