سلمان خان اپنی نئی فلم میں بیک وقت میں ایک نہیں بلکہ 5 مختلف کردار نبھائیں گے
سلمان اور علی عباس کی گزشتہ دونوں فلمیں 'سلطان' اور 'ٹائیگر زندہ ہے' باکس آفس میں بڑی ہٹ رہی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ دونوں فلموں بڑے ریکارڈز بھی تورچکی ہیں۔ البتہ حالیہ رپورٹ کے مطابق سلمان اور عباس ایک بار پھر نئی فلم 'بھرت ' کام کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔
واضح رہے کہ اس فلم کا اعلان سلمان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری نے ٹوئٹر پر کیا جو آنے والی اس نئی فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔ فلم کی دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان کو اس بار بیک وقت ایک کردار میں نہیں بلکہ 5 مختلف کردار میں دیکھا جائے گا۔
جی ہاں! سپر استار فلم میں 5 نئے انداز میں دیکھے جائیں گے جو ان کی 70 سال کی زندگی کو مکمل کرنے میں ان کی مدد کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق سلمان اس فلم میں1940 کے انداز میں دیکھے جائیں گے اور 5 الگ الگ کردار کو انجام دینے یقیناً ایک آسان عمل نہیں اسی لئے فلم میں مختلف مصنوعی باڈی پارٹ اور وی ایف ایکس کا استعمال کیا جائے گا۔ البتہ فلم آئندہ سال عید میں بھارتی سنیما کی زینت بنے گی۔
رپورٹ کے مطابق فلم ساز کا کہنا ہے کہ'بھرت ایک خوبصورت کہانی ہے جسے سلمان کر کردار سے دیکھا جائےگا، یہ فلم 7 دہائی پر مبنی ہے تو ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ اس میں 5سلمان کے 5 مختلف انداز ہونے چاہیے، تاہم فلم کی شوٹنگ 6 فروری سے شروع کی جائے گی۔'
فلحال سلمان خان ریمو ڈی سوزا کی ہدایت میں ہونے والی نئی فلم'ریس 3' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ فلم میں انیل کپور، ڈیزی چاہ، بوبی ڈیول اور ساقب سلیم کو اہم کردار میں دیکھا جائے گا۔
Comments are closed on this story.