Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

اینڈرائڈ 8.1 اوریو کی مدد سے وائی فائی کی رفتار کا پتا لگایاجا سکتا ہے

شائع 24 جنوری 2018 08:02am
سائنس

Untitled-1

گوگل  نے اینڈرائڈ 8.1 اوریو کے اوپریٹنگ سسٹم میں نئے فیچر متعارف کروانے شروع کردیے ہیں جس کی مدد سے اب آپ اپنے وائی فائی کی رفتار کا پتا لگا سکتے ہیں۔

اس فیچر کا اہم مقصد ان صارفین کو فائدہ پہچانا ہے جو پبلک وائی فائی ہاٹ اسپوٹ استعمال کرتے ہیں۔ منگل کو اینڈرائڈ نے اپنے افیشیئل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس فیچر کے بارے مین بتاتے ہوئے لکھا کہ'پبلک وائی فائی  کی رفتا عموماً کمزور ہوتی ہے اسی لئے پہلی بار اینڈرائڑ اوریو 8.1 آپ کو وائی فائی کانیکٹ کرنے سے پہلے اس کی رفتار بتا سکتا ہے۔'

گوگل آپ کو  باکل  صحیح  وائی فائی کی رفتار تو نہیں بتائے گا لیکن ایک مجموعی جائزہ ضرور آپ کے سامنے رکھ دے گا۔

گوگل کے مطابق وائی فائی کی رفتار کا پتا لگانے کیلئے 4 قسم کے سگنل عموماً دیکھے جاسکتے ہیں۔ پہلا 'سست رفتار(سلو)'جس کا یہ مطلب ہوا کہ  وائی فائی کو صرف کال اور میسج بھیجنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ دوسرا'اوکے'جس کا مطالب آپ ویب پیج پڑھ سکتے ہیں اور سوشل میڈیا کی ایپ دیکھ سکتے ہیں۔ تیسرا'تیز رفتار(فاسٹ)'س کی مدد سے آپ ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں اور چوٹھا'بہت تیز رفتار(ویری فاسٹ)جس کی مدد سے آپ زیادہ بڑی اور ایچ ڈی ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔

اس فیچر کو اگر آپ استعمال نہیں کرنا چاہتے تو سیٹنگ میں جاکر نیٹ ورک  اورانٹرنیٹ  کے فیچر سےلیبل نوٹیفیکیشن کو بند کردیں۔

بشکریہ: ہندوستان ٹائمز