Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کرن جوہر نے سیاست دانوں کے بارے میں متنازعہ بیان جاری کردیا

شائع 24 جنوری 2018 07:26am

ada

معروف فلم ساز کرن جوہر  نے منگل کو ولڈ اکنومک فورم کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت غلط بات ہے کہ نیوز پیپر اور سیاستدانوں کی نظر فلموں پر ہے جبکہ انہیں چاہیے کہ وہ معاشیاتی اور سماجی  مسئلہ پر دھیان  دیں۔

انہوں نے بڑی تنقید کرتے ہوئے سیاست دانوں  کے بارے میں کہا کہ'آپ کسی ثفاقت کو قید کرنے کی کوشش نہیں کرسکتے، ملک کافی معاشیاتی اور سماجی مسئلے  سے دوچار ہے، لیکن کبھی کبھار  نیوز پیپر اور  سیاستدان ان کے بارے میں  بات نہیں کرتے کیونکہ ان کی ساری توجہ فلموں پر ہوتی ہیں البتہ اس سے فلم انڈسٹری کو طاقت تو ملتی  لیکن یہ ایک بہت بُری بات ہے۔'

تقریب کے پینل میں ثقافت کی جنگ ختم  کرنے پر گفتگو کی جارہی تھی جب فلمساز کرن نے یہ بیان  سوئڈن کے منسٹر آف کلچر  الائس بہ  اور یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے سوشیولیجی کے پروفیسر کے سامنے دیا۔

کرن نے یہ بھی کہا کہ آرٹ کی کوئی  حدود نہیں ہونی چاہیے اور کوئی بھی کسی انسان پر کسی قسم کی ثقافت لاگو کرنے کی زبردستی نہیں کرسکتا۔'

واضح رہے کہ کرن جوہرپر ایک پاکستانی اداکار کو کاسٹ کرنے کیلئے 'نان انڈین' کا الزام  بھی لگایا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ سیاستدان اور سسٹم سے کافی مایوس ہوئے تھے۔

سوئٹزر لینڈ میں چار دن تک چلنے والی اس سالانہ میٹنگ میں بھارت کے جانے مانے شخصیت نے حصہ لیا تھا جن میں بھارت کے  وزیر اعظم نریندر مودی، بزنس مین مکیش امبانی اوربولی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان شامل ہیں۔ اس میٹنگ میں شزاہ رخ خان کو لیڈنگ آرٹسٹ کی حیثیت سے  کرسٹل ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔

بشکریہ: ہندوستان ٹائمز