Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کیا آپ انجانے میں کیڑے مار دوا کھا رہے ہیں؟

شائع 24 جنوری 2018 07:33am

F4

اس میں کوئی شک نہیں کہ کیڑے مار دوا ہماری صحت کے لئے بہت نقصان دہ ہوتی ہے۔  بھارتی میڈیا میں گردش کرتی ایک خبر میں انکشاف کیا گیا تھا کہ نوڈلز میں کیڑے مار دوا پائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ سال پہلے بھی ایک ایسی ہی خبر سامنے آئی تھی جس میں بچوں کی غذا میں کیڑے مار دوا کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی روز مرہ استعمال کی اشیاء میں بھی کیڑے مار دوا موجود ہوتی ہے؟ آج ہم آپ کو اایسی ہی پانچ چیزوں کا بتائیں گے۔ جسے جان کر آپ خود حیران رہ جائیں گے۔

٭ پھل

fruits

عموماً تمام پھلوں میں ہی کسی نہ کسی حد تک  پیسٹی سائیڈز موجود ہوتے ہیں، ریسرچ کے مطابق  سیب، آڑو، انگور اورا سٹرابیریز کے ہر ایک ٹکڑے میں تیرہ مختلف اقسام کے پیسٹی سائیڈز پائے جاتے ہیں۔

٭ سبزیاں

vegetables

سبزیوں کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ان پر پیسٹی سائیڈز اسپرے کیا جاتا ہے۔ اس لیے سبزیوں، خاص طور پر ہری سبزیوں، ٹماٹر اور شملہ مرچ میں پیسٹی سائیڈز کی موجود گی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ ماہرینِ صحت کے مطابق، تمام سبزیوں کے مقابلےآلو میں سب سے زیادہ  پیسٹی سائیڈز پائے جاتے ہیں۔

٭ پانی

water

کچھ لوگ پینے کے لئے نل کا پانی استعمال کرتے ہیں۔ لیکن وہ یہ بات نہیں جانتے کہ اس پانی میں بھاری مقدار مین پیسٹی سائیڈز موجود ہو سکتےہیں، کیونکہ یہ پانی زمیں سے ہوتا ہواآتا ہے اور اسے پروسیس کیا جاتا ہے۔

٭ شیمپو

shampoo

تمام شیمپوز میں  پیسٹی سائیڈزنہیں ہوتے ،لیکن کچھ شیمپو ایسے ہوتے ہیں جنہیں جوؤں کے خاتمے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، ان میں کثیر مقدار میں کیڑے مار دوا پائی جاتی ہے۔

٭ کاربونیٹڈ مشروبات

Carbonated-beverages

اس کے بارے میں بہت سی خبریں شائع ہوئی ہیں کہ کاربونیٹڈ مشروبات میں پیسٹی سائیڈز موجود ہوتے ہیں، جو ایک مخصوص حد سے زیادہ ہوتے ہیں۔ ہم میں سے بہت سے لوگ اس بات سے ناواقف ہیں ، اس لئے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کاربونیٹڈ مشروبات کے استعمال  کے رجحان کو اپنا رہے ہیں۔

بشکریہ : Thehealthside