Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

نمونیا سے بچاؤ کے 4  انتہائی ضروری غذائی اجزاء

شائع 23 جنوری 2018 10:58am

Untitled-2

نمونیا ایک عام سی بیماری ہے۔ جس  کے پھیلنے کا خطرہ سردیوں میں ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے بڑھ جاتا ہے۔ بہت سے طریقے ایسے ہیں جنہیں اپنانا نہ صرف آپ کے لئے نمونیا سے لڑنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے بلکہ اس سے بچا تا بھی ہے۔

آج ہم آپ کو ایسے 4 غذائی اجزاء کا بتائیں گے جو نمونیا سے بچانے کے لئے بہت مند ہوتی ہیں۔

٭ پروٹین

protein

ایک تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ پروٹین کا استعمال ہمارے مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے اور نمونیا سے بچاتا ہے۔ پروٹین نہ صرف ہمارے ٹِشوز کو بناتا ہے بلکہ ہمارے مدافعتی خلیوں کو بنا کر جان لیوا اِنفیکشنز سے بھی بچاتا ہے۔

٭ وٹامن ای

vitamin e

جرنل آف ایمیونولوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، وٹامن ای میں نمونیا جیسی بیماریاں پھیلانے والےخطرناک جراثیم سے لڑنے اور اس سے بچانے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ وٹامن ای سے بھر پور غذاؤں کا استعمال نہ صرف پھیپڑوں میں پائے جانےوالے جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ ہمارے مدافعتی نظام کو بھی بہتر بناتا ہے۔

٭ وٹامن سی

Vitamin-C

ہم سب ہی جانتے ہیں کہ روز مرہ زندگی میں وٹامن سی کا استعمال ہمارے مدافعتی نظام کے لئے کس قدر مفید ہوتاہے،یہ  ہمیں جراثیم سے ہونے والے خطرناک انفیکشن سےمحفوظ رکھتا ہے۔ وٹامن سی سے بھر پور غذائیں جیسے پھول گوبھی، کینو، لہسن اور شملہ مرچ وغیرہ کا استعمال نمونیاسے بچاؤ کا بہترین طریقہ ہیں۔

٭ زنک

Zinc

بہت سی تحقیقی مطالعات کے مطابق زنک سے بھر پور غذاؤں اور زنک سپلیمنٹس کا استعمال بڑوں اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لئے نمونیا کے خطرے سے بچنے کا بہترین طریقہ ہوتا ہے۔ زنک کا استعمال ہمیں سانس کی نالی کے انفیکشن سے بچاتا ہے۔

بشکریہ HealthSite