چھٹی کی انوکھی درخواست، استاد کا ہنس ہنس کر برا حال
آپ نے اسکول کے دنوں میں ایسی بہت سی شرارتیں کی ہوں گی جن کا ذکراب آپ سب کے سامنے نہیں کرسکتے ۔ اسکول کے دن سب کیلئے بہت ہی یادگار ہوتے ہیں، ایک دوسرے کے ٹفن سے کھانا چوری کرنا یا ایک دوسرے پر سیاحی پھینکنا، چھپکے سے کلاس سے بھاگ جانا یا پھر ٹیچر کے پیٹ پیچھے ان کا مذاق بنانا۔ یہ وہ یادیں ہیں جنہیں انسان کبھی نہیں بھول سکتا اور افسوس اس بات کا ہے کہ خوشی کے یہ لمحے بار بار نہیں آتے۔
بلکل اسی طرح پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے اپنی تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گانا گا کر اپنی ادرخواست موڈل پرائمری گھوروالا کے ہیڈ ماسٹر کو سنائی جس کی ویڈیو معروف پاکستانی گلو کار شہزاد رائے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی۔
یہ لیجئے خود اس معصوم بچے کی ویڈیو دیکھ لیں:
Please is ko chutti day dain. pic.twitter.com/tlGKvcW4FX
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) January 21, 2018
بچے نے ایک دن کی بیماری کے باعث ہیڈماسٹر سے چھٹی مانگنے کی درخواست نئے انداز میں کی جس کی دلچسپ اور معصوم بات یہ ہے کہ بچہ صحیح گرامر بھی نہیں بول سکا۔ شہراد رائے نے یہ ویڈیو اپنے ٹوئٹر پر اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ'پلیز اس کو چھٹی دےدیں'اور صرف شہزاد رائے ہی نہیں بلکہ ٹوئٹر صارفین بھی بچے کے ساتھ مل کر چھٹی مانگنے لگے۔ دیکھیں ٹوئٹر صارفین کا ردعمل:
Ab to chutti Dy do😀😀😂😂😂😂 — Kiñzä👑 (@Kinza_Afridi10) January 21, 2018
Yrr iski chutti to banti hai...
😂😂😂— Shehroz Baluch (@shehrozbaluch) January 22, 2018
Khuda ka wasta Yar 1 month ki chuti day do is ko..... — Asif naz (@Asifnaz88) January 21, 2018
Full saaatopppp ooo Qommaaaa😂😂😂
— ŘιDα💫 (@Bombaxtic_Ridzz) January 22, 2018
He could become a good singer one day only if our schools had things like music lessons etc. — Watching Pakistan (@EyeOnPak) January 21, 2018
Comments are closed on this story.