پانچ سالہ بچی سے گھر کا کرایہ لینے والی ماں
دنیا میں کوئی کتاب یہ نہیں سکھا سکتی ہے کہ ایک اچھے والدین کیسے بنتے ہیں، کیونکہ تمام والدین اپنی اولاد کیلئے اچھا ہی چاہتے ہیں۔ تمام والدین یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچےایک آزاد اور مضبوط نوجوان میں تبدیل ہو جس کےپاس اتنی طاقت ہو کہ وہ اپنے زندگی کے اہم فیصلہ خود لے سکے۔
البتہ جورجیا میں رہنے والی ایک خاتون کا والدین کا کردار نبھانا کا طریقہ بلکل ہی مختلف دکھائی دیتا ہے، ایسنز ایوانزاپنی 5 سالہ بیٹی سے گھر کا کرایہ لیتی ہیں۔
جی ہاں! 5 سالہ بچی اپنے گھر میں رہنے کیلئے کرایہ دیتی ہیں لیکن اس سے پہلے کہ آپ بچی کی ماں کے بارے میں بُرے سوچنے بیٹھ جائیں ہم آپ کو ان کی کرایہ مانگنے کی وجہ بھی بتادیتے ہیں۔
ایسنز نے فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اس عمل کے پیچھے ایک اہم وجہ ہے۔ ان کے مطابق وہ اپنی 5 سالہ بچی کو ہر ہفتہ 7 ڈالر روپے دیتی ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ وہ اپنی بیٹی کو یہ بات بھی بتاتی رہتی ہیں کہ اصل زندگی میں جب وہ بڑی ہوجائے گی تواسے اپنے بِل خود بڑھنے پڑیں گے جو اس بچی کی زندگی مشکل بنا سکتی ہے اور اسی وجہ سے وہ اپنی بچی سے ہر ہفتہ 5 ڈالر روپے کرائے کی صورت میں لیتی ہیں جن میں فی ڈالر گھر کا کرایہ، پانی، بجلی، کیبل اور کھانے کے بل شامل ہے۔ اس کے علاوہ بچی کے پاس 2 ڈالر بچتے ہیں جن میں وہ جو چاہے کر سکتی ہے۔
ماں کا مزید کہنا تھا کہ 'ایسا نہیں کہ میں اپنی بچی کے پیسے بِل میں خرچ کررہی ہوں بلکہ میں ان سارے پیسو کو جمع کررہی ہوں جس کا استعمال میری بیٹی 18 سال کے ہونے کے بعد کرسکتی ہے۔'
ان کے مطابق اس عمل سے ان کی بیٹی اصل زندگی کیلئے مضبوط بنے گی۔ تاہم یہ ایک نئی مثال سامنے آئی ہے جس میں ایک ماں اپنی بیٹی کو آنے والے بُرے وقتوں کیلئے تیا ر کررہی ہے۔
جہاں اس اچھے اور فائدہ مند عمل سے لوگ متاثر ہوئے وہیں کچھ لوگوں نے ایسنز کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
Comments are closed on this story.