آئی فون صارفین کیلئے ایک اور نئی خوشخبری
اگر آپ کے دوست آپ کو واٹس ایپ پر کسی یوٹیوب ویڈیو کا لنک دیتے ہیں تو اب آپ کو ویڈیو دیکھنے کیلئے آپ کو یوٹیوب ایپ پرجانےکی ضرورت نہیں بلکہ آپ واٹس ایپ پر ہی وہ ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔
یوٹیوب کی وہ ویڈیو اب آپ واٹس ایپ کی چھوٹی ونڈو میں ہی دیکھی جاسکتی ہے البتہ یہ فیچر صرف آئی او ایس صارفین ہی استعمال کرسکتے ہیں۔
جبکہ اینڈرائڈ فون میں اس فیچر کی ایپ ڈیٹ ہونے کی خبر اب تک سننے کو نہیں ملی ہے۔
یہ فیچر سب سے پہلےایک واٹس ایپ بیٹا پروگرام ٹریکنگ کی جانے والی ویب سائٹ کی جانب سےتلاش کیا گیا اور ان کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے آپ کو ایپل ایپ اسٹور سے واٹس ایپ کا 2.18.11 ورژن ایپ ڈیٹ کرنا پڑیں گا۔
واٹس ایپ پر ہی یوٹیوب ویڈیو دیکھنے کیلئے آپ کو دیے ہوئے یوٹیوب ویڈیو کے لنک پرصرف'پلے' کا بٹن ڈبانا پڑیں گے۔ اس سے پہلے جب آپ لنک پر کلک کیا کرتے تھے تو خود یوٹیوب کی ایپ کھل جاتی تھی البتہ اب ایسا نہیں ہے اور آپ بغیر کسی رکاوٹ کے واٹس ایپ پر ہی یوٹیوب ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.