Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

عامر خان کی خواہش: چینی ٹیلنٹ کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں

شائع 19 جنوری 2018 10:12am
File Photo File Photo

ممبئی: سپر اسٹار عامر خان کا کہنا ہے کہ چینی اور بھارتی ٹیلنٹ ایک ساتھ کام کریں تو بہت ااچھا ہوگا۔

چین میں مقبول بھارتی اداکار عامر خان 2015 سے لے کر اب تک دو مرتبہ چین جا چکے ہیں۔  عامرکے خیال میں چینی اور بھارتی عوام میں کافی چیزیں ایک جیسی ہیں، چاہے پھرسماجی ثقافت کی بات کی جائے یا ایک منفرد کردار کی۔

چینی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ'یہاں کافی ٹیلنٹڈ چینی اداکار موجود ہیں اور میں ان کے ساتھ  فلموں میں کام کرنا پسند کروں گا، آپ کے چینی ٹیلنٹ اور ہمارے بھارتی اداکار ایک اچھی فلم بنا سکتے ہیں'

انہوں نے مزید کہا کہ'مجھے لگتا ہے کہ ایسا کرنے سے دونوں ملک ایک دوسرے کے قریب ہوسکتے ہیں اور بھارتی عوام کو چینی اداکار اور ٹیلنٹ دیکھ کر کافی خوشی ہوگی'

واضح رہے کہ اداکار کی فلم'سیکریٹ سپر اسٹار' جمعہ کے دن چین میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کہانی ایک 14 سالہ لڑکی انسیا کی زندگی پر مبنی ہے جو گلوکارہ بننا چاہتے ہے۔

انہوں نے فلم کی پروموشن کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ 'دنگل' کرتے وقت میں نے کافی سنگین ادکاری کی تھی لیکن 'سیکریٹ سپراسٹار' میں میں نے ایک مزحیہ کردار ادا کیا ہے۔

چینی رپورٹ کے مطابق عامر خان کی گزشتہ فلم'دنگل' چینی باکس آفس میں کافی کامیاب رہی اور تقریباً 190 ملین روپے اپنے نام کیے۔

عامر جو فلم کے پروڈویوسر، ہدایت کار اور ٹیلی وزن ٹاک شو کی میزبانی  بھی کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ'میرا آدھا وقت فلموں کے کام میں اور آدھا وقت سوشل کاموں میں صرف ہوتا ہے، ایک فلم بنانے میں کافی وقت لگ جاتا ہے اور فلم ہمیشہ دل سے بنانی چاہیے پھر بھی میں کوشش کروں گا کہ یہ تمام کام جلدی جلدی کروں'

بشکریہ: زی نیوز