اسنیپ چیٹ کا نیا ڈیزائن بُری طریقہ سے ناکام
حال ہی میں اسنیپ چیٹ کا نیا ڈیزائن متعارف کیا گیا، جسے صارفین نے مسترد کرتے ہوئے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار ٹوئٹر اور گوگل ایپ اسٹور کے ریویو پر کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں اسنیپ چیٹ نے ایپ کا نیا ڈیزائن اَپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا تھا جسے 11 جنوری کو کینیڈا، لندن اور امریکا کے صارفین کے لیے متعارف کیا گیا۔
ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق ایپ اسٹور پر صارفین کی طرف سے جانے والے بُرے ریویو میں خاص طور پر 'نیو اپ ڈیٹ' ، 'اسٹوریز' اور 'پلیز فکس' کے لفظ استعمال کیے گئے تھے۔
@Snapchat why would you change the design. It was simple BUT NOW it just looks cluttered and disorganized. Who signed off on this new design?! It’s horrible. pic.twitter.com/QOaGU6Z9f9
— AshleighAJH (@AshleighAJH) January 12, 2018
Whoever thought the new snapchat design was a smart move needs to be taken out back and given the ol' yeller treatment
— uncle riccy (@riccvdz3) January 14, 2018
The UX designer incharge of the latest @Snapchat update really missed the mark on this one. Very poor design choices.
— Brandon Bachynski (@schoolboybru) January 13, 2018
بُرے ریویو تقریباً 83 فیصد دیکھے گئے جبکہ صرف 17 فیصدجن میں 391صارفین شامل تھے انہوں نےایپ کو 3 سے 5 کے درمیان اسٹار ریٹنگ دیں۔
البتہ متعدد لوگوں نے اس کا پرانا ڈیزائن واپس لانے کا مطالبہ کردیا۔ جس کے ردعمل پر اسنیپ چیٹ سپورٹ سسٹم اکاؤنٹ سے یہ جواب آیا کہ'ایپ کو پرانے ورژن میں تبدیل کرنا تو ممکن نہیں البتہ لے آؤٹ کے متعلق اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں تو ہمیں بتائیں ، ہمیں آپ کے سوالات کے جوابات دینے میں خوشی ہوگی'
صارفین کا کہنا ہے کہ نئے ڈیزائن میں لوگوں کی اسٹوریز تلاش کرنا مشکل ہے اور اس کی کوئی منطق سمجھ نہیں آرہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسنیپ چیٹ نے جاری کیا حیرت انگیز فلٹر جاری
رپورٹ کے مطابق اسنیپ چیٹ کے سی ای اوایوان اسپیگل نے اسنیپ چیٹ ایپ کے نئے ڈیزائن کا اعلان میڈیا اور سوشل کمیونیکیشن کو علیحدہ کرنے کیلئے نومبر 2017 میں کیا تھا۔
Comments are closed on this story.