Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

رشی کپور لیڈیز پتلون پہننے پر کیوں ہوئے مجبور؟

اپ ڈیٹ 18 جنوری 2018 08:17am

main1

کیا آپ جانتے ہیں پاکستان کے حوالے سے اکثر متنازعہ بیانات دینے والے رشی کپور نے ایک فلم کے گانے کے لئے لیڈیز پتلون پہنی تھی؟ جی ہاں! سننے میں تو یہ کافی عجیب لگتا ہے مگر یہ سچ ہے، انہوں نے اپنے کیریئر کی ابتداء میں ایک گانے کو فلماتے ہوئے لیڈیز پتلون پہنی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جائے،رشی کپور

رشی کپور کے حوالے سے یہ بات مشہور ہے کہ وہ ہر طرح کے معاملات میں اپنا ردعمل دینے میں ہچکچاتے نہیں ہیں اور اگر کہیں غلطی ہوجائے تو اسے فوراً مان بھی لیتے ہیں۔

Related image

لیڈیز پتلون پہننے کے پیچھے کہانی کچھ اس طرح ہے کہ موشمی چیٹرجی کے ہمراہ زہریلا انسان فلم کے گانے 'او ہنسینی' کے لئے شوٹنگ کررہے تھے تو اسی دوران فیشن ڈریسرز نے رشی کپور کے پاجاموں میں ایک غیر معمولی چیز کو نوٹ کیا۔ تاہم رشی کپور اس بات سے بے خبر انہی دونوں پتلونوں میں گانے کو شوٹ کرنے میں مصروف رہے۔

رشی کپور اپنی اسٹائلنگ اور فیشن کا مکمل دھیان رکھتے تھے اسی لئے وہ اپنے لئے شوٹنگ کے کپڑے بھی خود ہی لینے جایا کرتے تھے۔ ایک روز وہ شوپنگ کے لئے گئے تو انہیں دو ٹائٹ فٹنگ پتلونیں پسند آئیں۔ یہ دونوں پتلونیں انہیں اس قدر پسند تھیں کہ شوٹنگ کے دوران بھی پہننے کا فیصلہ کرلیا۔

گانے کی شوٹنگ کے بعد ایک ڈریس مین نے اس بات سے آگاہ کیا کہ رشی کپور کی پتلون کی زِپ ایک سائیڈ پر ہے جبکہ مردانہ پتلونوں میں یہ زِپ سامنے کی جانب ہوتی ہے۔ یہ گانا لیڈیز پتلون میں ہی ریلیز بھی کردیا گیا۔

Image result for rishi kapoor wore ladies pants

اس واقعے کا ذکر رشی کپور اکثر کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں بھی اس واقعے کو مینشن کیا۔

Thanks to bollywoodlife